• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • میلادالنبی کے جلوس میں خاتون کو حور بنا کر پیش کرنے کے خلاف سیمابیہ طاہرمیدان میں آ گئیں

میلادالنبی کے جلوس میں خاتون کو حور بنا کر پیش کرنے کے خلاف سیمابیہ طاہرمیدان میں آ گئیں

میلادالنبی کے جلوس میں خاتون کو حور بنا کر پیش کرنے کے خلاف سیمابیہ طاہرمیدان میں آ گئیں

میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جلوس میں ایک خاتون کو حور بنا کر پیش کرنے کے خلاف تحریک التواء پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی

تحریک التواء تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سیمابیہ طاہر کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ تحریک التوا کے متن میں کہا گیا کہ 12 ربیع الاول 1443ھ (19۔اکتوبر2021) کو ملتان میں ایسا واقعہ ہوا ہے کہ مسلمانوں کے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔ ملتان کے علاقہ حسین آگاہی میں میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جلوس میں ایک خاتون کو حور بنا کر پیش کیا گیا۔کہا گیا کہ اس کی زیارت کریں۔ اس وقوعے کو سوشل میڈیا پر بھی کھل کر دکھایا جا رہا ہے۔میلاد النبی صلی اللہ علیم وآلہ وسلم کی نسبت سے تقریبات صدیوں سے اس خطے میں اسلام کی اقدار کے مطابق منعقد ہو رہی ہیں۔ ملتان میں ایک خاتون کو حور بنا کر پیش کرنے کے عمل کے پیچھے ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔

تحریک التوا کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ سازش اسلام اور اس کے شعائر کو بدنام کرنے کی ہے۔ اس واقعہ میں ملوث تمام افراد قرارواقعی سزا کے مستحق ہیں

Advertisements
julia rana solicitors

ویڈیو  پر صارفین نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اِنّا لِلّهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن اللّہ تعالیٰ ہمارے علماء کرام کو ہدایت نصیب فرمائے ،جو امت کو دین اسلام صحیح معنوں میں سمجھانے کی توفیق عطا فرمائے آمین

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply