انسانی جسم میں پہلی بار سور کے گردے کی کامیاب پیوندکاری۔۔منصور ندیم

تاریخ انسانی میں دہائیوں کے سفر کے بعد امریکہ کی ایک یونیورسٹی نیو یارک یونیورسٹی (NYU) کے Langone Health Center لینگون ہیلتھ سینٹر کے سائنسدانوں   نے پہلی بار انسانی جسم کو  بقا دینے کے لئے پیوندکاری Life-saving Transplants میں جانور کے گردے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ اس تجربے کے لیے انہوں نے سُور   کے گردے کو انسانی جسم میں پیوند کاری   کے لئے استعمال کیا ہے۔

سترہویں صدی سے انسانی جسم کے علاج کے لئے جانوروں کے خون Animal Blood for Transfusions کے تجربات کررہے تھے، تب جاکر یہ پہلی بار بندر 🐒 Organs from Baboons کے ایک اعضاء کی پیوندکاری کی گئی تھی، اور وہ بچہ Baboon کے دل کے ساتھ اکیس دن   جیا تھا۔ اس کے بعد یہ اکیسویں صدی میں پیوندکاری کا دوسرا کامیاب تجربہ ہے ۔

حالیہ تجربہ ایک ایسی خاتون کے جسم پر کیا گیا ہے جو دماغی طور پر مردہ  ہو چکی تھیں، مگر اس خاتون کو جسمانی طور پر لائف سپورٹ کے لئے Ventilator پر رکھا ہوا تھا، ان خاتون نے اپنی وصیت میں اپنے اعضاء کو عطیہ کرنے کی  وصیت کی ہوئی تھی، لیکن اس کا ایک گردہ پہلے سے ناکارہ ہوچکا تھا، اور باقی اعضاء تکنیکی اعتبار سے عطیہ ہونے کے قابل نہیں تھے، اس لئے سائنٹسٹ نے ان کے گھر والوں سے ان کے جسم میں اس پیوندکاری کی اجازت لی تھی۔

سائنٹسٹ نے ٹرانسپلانٹ کئے گئے گردے کو تین دن تک انسانی جسم میں خون کی شریانوں کے ساتھ جوڑے رکھا اور اسے جسم سے باہر ہی رکھا گیا تاکہ ریسرچ کرنے والے اس کو مکمل طور پر نتائج دیکھ سکیں، اس ٹرانسپلانٹ کیے گئے گردے کے   نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ معمول کے مطابق کام کر رہا ہے، اور گردہ معمول کی مقدار کے مطابق ہی پیشاب پیدا کر رہا ہے۔

امریکہ میں اس وقت تقریباً ایک لاکھ سات ہزار افراد اعضا کی پیوند کاری کے منتظر ہیں جبکہ 90 ہزار سے زیادہ مریض گردہ ٹرانسپلانٹ کروانے کے انتظار میں بیٹھے ہیں۔ (More than 90,000 people in the U.S. are in line for a kidney transplant. Every day, 12 die while waiting.)، جنہیں اپنا گردہ ٹرانسپلانٹ کروانے کے لیے کم سے کم تین سے پانچ سال تک انتظار کرنا پڑتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

اس ٹرانسپلانٹ کی ریسرچ کا سہرا سرجن ڈاکٹر رابرٹ منٹگمری Dr. Robert Montgomery کو جاتا ہے ، اب آنے والے دنوں میں یہ ریسرچ کسی زندہ انسان کو مزید کتنی   زندگی بخشے گی یا ابھی کتنا  مزید سفر باقی ہے ،یہ آنے والے دن ہی طے کریں گے۔لیکن آج پوری دنیا میں لاکھوں لوگ گردوں کے امراض اور ڈائیلاسز کی تکلیف دہ صورتحال کاسامنا  کرتے ہیں اور انہیں جینے کے لئے صحتمند عطیہ کردہ گردوں کی فراہمی کا مسئلہ رہتا ہے۔

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply