• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سندھ: دہشتگردوں کی گرفتاری پر 50 لاکھ روپے انعام کی منظوری

سندھ: دہشتگردوں کی گرفتاری پر 50 لاکھ روپے انعام کی منظوری

حکومت سندھ نے اعلان کیا ہے کہ کراچی میں یوم آزادی پر دہشت گردی کرنے والے ملزمان کی گرفتاری پر 50 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے گرفتاری میں معاونت پر50 لاکھ روپے انعام اور تمام اخبارات میں اشتہار شائع کرانے کی منظوری دے دی ہے۔

ملزمان کی گرفتاری کیلئے جلد تمام اخبارات میں اشتہار شائع ہوگا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق اشتہار کے متن میں درج ہوگا کہ 14 اگست کو بلدیہ ٹاؤن میں ٹرک پر دستی بم سے حملہ کیا گیا تھا۔

دستی بم حملے میں خواتین وبچوں سمیت 13افراد جاں بحق اور 8زخمی ہوئے تھے۔ گرفتاری میں معاونت کرنے والے شخص کا نام بھی صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors

خیال رہے کہ اگست2021 میں کراچی کےعلاقے بلدیہ مواچھ گوٹھ کےقریب دھماکہ ہوا تھا۔ دھماکے میں متعدد خواتین سمیت 10 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ ہلاک ہونے والے افراد ایک ہی شہزور ٹرک میں سوار تھے اور بلدیہ ٹاؤن سے واپس آ رہے تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply