ہیٹی:17 عیسائی مشنری اغوا

امریکی ملک ہیٹی کے دارالحکومت سے عیسائی مشنری اور ان کے اہل خانہ سمیت 17 افراد کو ایک گینگ نے اغوا کرلیا ہے۔ مغویوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اغوا اس وقت ہوا جب مشنری یتیم خانے سے جا رہے تھے۔

ایک مقامی سکیورٹی ذرائع نے اے ایف پی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ مغویوں مسلح گروہ کے پاس ہیں۔ امریکی حکومت نے ابھی تک اس واقعے کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

ہیٹی کے دارالحکومت کے غریب ترین اضلاع کو برسوں سے مسلح گروہ کنٹرول کرتے آ رہے ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے پورٹ او پرنس اور اس کے دور دراز علاقوں کے دیگر حصوں تک اپنا اثر اسوخ بڑھا دیا ہے، جس کی وجہ سے اغوا کی کارروائیوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

پورٹ او پرنس میں قائم سول سوسائٹی گروپ، سینٹر فار اینالیسس اینڈ ریسرچ ان ہیومن رائٹس کے مطابق 2021 کی پہلی تین سہ ماہیوں میں 600 سے زائد اغوا ریکارڈ کیے گئے ، جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 231 تھے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

جولائی میں صدر جوویل مویس کے قتل اور اگست میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں 2 ہزار سے زائد افراد کی ہلاکت کے بعد امریکہ کے غریب ترین ملک ہیٹی میں تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply