• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اداکارماجد جہانگیرکی صدر اور وزیراعظم سے امداد کی اپیل

اداکارماجد جہانگیرکی صدر اور وزیراعظم سے امداد کی اپیل

پی ٹی وی کے کلاسک ڈرامہ سیریل ففٹی ففٹی سے مشہور ہونے والے اداکار ماجد جہانگیرکسمپرسی کی حالت میں بے یارو مددگار زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

پاکستان کے معروف اداکار ماجد جہانگیر نے صدر اور وزیراعظم پاکستان سے مالی امداد کی اپیل کردی ہے۔

نجی چینل کے  پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف حکومت نے میری امداد کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کی طرف سے تمغہ امتیاز تو دیاگیا لیکن میری مالی امداد نہیں کی گئی۔ میں نے 50 سال ٹی وی کےلیے خدمات سرانجام دیں۔

انہوں نے کہا کہ میری ادویات،علاج، بلز اور دیگراخراجات زیادہ ہیں۔ مجھے 11زبانیں آتی ہیں اورسندھی زبان میں بہت ڈرامے کیے۔ حکومت میری دادرسی کرے اور مالی تعاون فراہم کرے۔

ماجد جہانگیرنے چار پاکستانی فلموں اور پینتیس سے زائد اسٹیج شوز اور ریڈیو ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

ماجد جہانگیر گزشتہ کئی سالوں سے فالج کے مرض میں مبتلا ہیں۔ فالج کے مرض کی وجہ سے وہ کچھ کرنے کے قابل نہیں ہیں۔

وہ لاہور کی نجی سوسائٹی کی جانب سے دیئے گئے ڈھائی مرلے کے گھر میں رہتے ہیں۔ ماجد جہانگیر کی شریک حیات کا دو سال قبل انتقال ہو گیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے گزشتہ کچھ عرصہ قبل دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کا کوئی ذریعہ آمدنی نہیں ہے اوران کے پڑوسی ان کے کھانے پینے کا خیال رکھتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply