• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ناروے: تیر کمان سے مسلح شخص کے وار، کئی افراد قتل، متعدد زخمی

ناروے: تیر کمان سے مسلح شخص کے وار، کئی افراد قتل، متعدد زخمی

اوسلو: ناروے میں مسلح شخص نے کئی افراد کو قتل اور متعدد کو زخمی کردیا ہے۔ حیرت انگیز طور پر ملزم تیر کمان سے مسلح ہے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق ناروے کے قصبے کونگس برگ (Kongsberg) میں مسلح ملزم نے تیر کمان سے لوگوں کو نشانہ بنایا جس سے کئی افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق لوگوں کو قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

ناروے پولیس کی جانب سے تاحال ملزم کی شناخت اور مقتولین کی تعداد کی بابت کچھ بھی نہیں بتایا گیا ہے البتہ اس حوالے سے تفتیش و تحقیق کا سلسلہ جاری ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply