عید الفطر کب ہوگی؟

دبئی: رواں ہجری سال رمضان المبارک 2 اپریل کو شروع ہوگا، عیدالفطر2مئی کو ہوگی۔ یواے ای کے ماہرین نے اعلان کر دیا۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت سائنس اور فلکیات نے رمضان،عرفہ اور عیدین کےلیے تاریخوں کا اعلان کردیا۔

tripako tours pakistan

عرب فیڈریشن آف اسپیس اینڈ فلکیات سائنس کے رکن ابراہیم الجروان نے پیش گوئی کی تھی کہ رمضان 2022 ہفتہ 2 اپریل 2022 کو شروع ہونے کی توقع ہے۔

ماہ رمضان کے شروع ہونے کی حتمی تاریخ چاند دیکھنے کے بعد ہی بتائی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عید الفطر پیر 2 مئی 2022 کو شروع ہونے کی توقع ہے۔ یو اے ای میں عید کی چھٹیاں 29 رمضان سے 3 شوال تک ہوں گی ۔

19 جولائی کو یوم عرفہ اور20جولائی کو عیدالضحٰی ہوگی۔ اسلامی کیلنڈر کی بنیاد پر ان تاریخوں کی تصدیق چاند نظر آنے کی تاریخ کے قریب ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں بھی رمضان المبارک اور عید الفطر کی تاریخ کا اعلان چاند کی رویت کے بعد کیا جائے گا۔ لیکن اس بار روزے اپریل کے شروع اور عید الفطر مئی کے شروع میں ہی ہوگی۔

Advertisements
merkit.pk

پاکستان میں عموماً رمضان المبارک اور عید الفطر عرب ممالک سے ایک دن بعد یا اسی دن ہی ہوتی ہے، پاکستان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی شعبان کی انتیس تاریخ کو چاند دیکھنے کا اہتمام کرے گی، چاند کی رویت کے بعد رمضان المبارک شروع ہونے کا اعلان کی جائے گا۔

  • merkit.pk
  • merkit.pk

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply