شخصیت کے مطابق خوشبو یا پرفیوم کا انتخاب اوراستعمال.

پرفیوم یا خوشبو کا استعمال قدیم انسانی تہذیبوں سے چلا آ رہا ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ اپنے ارتقائی مراحل سے گزرتا آ رہا ہے. پرفیوم کی حالیہ شکل و صورت کا آغاز انیسویں صدی کے دوران ہوا جب اسے صنعتی پیمانے پہ تیار کرنا شروع کیا گیا. اس سے پہلے خوشبو کے حصول کے لیے مختلف جڑی بوٹیوں کا استعمال کیا جاتا تھا. ایک بہتر پرفیوم کا استعمال نہ صرف آپ کی شخصیت کو دلفریب بنا دیتا ہے بلکہ آپکو دوسروں سے ممتاز بھی کرتا ہے.یہ آپ کی شخصیت کا نظر نہ آنے والا وہ پہلو ہے جو دوسروں کو آپ سے متاثر کرنے میں کارگر ثابت ہوتا ہے . ہمارے ہاں پرفیوم یا خوشبو کے انتخاب اور استعمال میں کوئی خاص دلچسپی نہیں لی جاتی، ایک بہتر خوشبو کا استعمال آپکی شخصیت کو یکسر بدل دیتا ہے اور آپ کی خود اعتمادی میں اضافہ کرتا ہے .
اسی ضمن میں کچھ اہم گزارشات پیش خدمت ہیں جو پرفیوم کی خریداری سے لے کر اس کے استعمال تک میں مدد گار ثابت ہو سکتی ہیں. عام طور پر مارکیٹ میں دستیاب پرفیوم کی خوشبو کے لحاظ سے چار کیٹگریز ہوتی ہیں.
فلورل Folral notes (پھولوں اور خوشبو دار ٹہنیوں سے کشید کی گئی خوشبو )
اورینٹل Oriental notes (خوشبو دار مصالحہ جات جیسے الائچی، دار چینی، کچھ خوشبو دار بیج، کستوری اور اسی نوعیت کی کچھ دوسری اشیا)
ووڈی Woody notes (خوشبو دار لکڑی جیسے صندل یا بیخ اور مختلف جڑی بوٹیوں سے کشید کی گئی خوشبو، جن میں پودینے کے بیج اور ٹہنیاں (پچولی) عاک موس (شاہ بلوط کے درخت پہ لگنے والی جڑی بوٹی) اور عنبر وغیرہ شامل ہیں۔)
فریش Freshnotes (سبزیوں اور پھلوں جیسے بیریز اور سٹرس والے پھل (لیموں، اورینج وغیرہ) لیونڈر آئل اور سمندری نباتات سے کشید کی جانے والی خوشبو. اس قسم میں پانی کے استعمال اور احساس کو خاص اہمیت دی جاتی ہے تاکہ استعمال کرنے والے کو تازگی کا احساس ہو.)
اس کے علاوہ ایک نسبتًا نئی کیٹگری بھی مارکیٹ میں دستیاب ہے جسے لیدر نوٹس کا نام دیا جاتا ہے، لیکن یہ قسم ہمارے ہاں اتنی مقبول عام نہیں ہے.
عام طور پر پرفیوم کا انتخاب اس کی خوشبو، کیمیکلز اور اس میں شامل کیے گئے دوسرے لیکوڈز، اس کی اثر پذیری اور دیرپا قائم رہنے والی خوشبو کی بنا پر کیا جاتا ہے. ان خصوصیات کے اعتبار سے پرفیومز کو درج ذیل اقسام میں فروخت کیا جاتا ہے .
perfume or parfum: (اسے پرفیوم ایکسٹراکٹ بھی کہتے ہیں یہ قدرے تیز اور دیر تک رہنے والی خوشبو پر مشتمل ہوتا ہے اس میں خوشبوئی مرکبات کا تناسب ٢٠ سے ٣٠ فیصد تک ہوتا ہے . ان کا اثر تقریباً ٨ سے ٦ گھنٹے تک رہتا ہے .

Eau de perfume ( یہ ١٥ سے ٢٠ فیصد تک خوشبوئی مرکبات پر مشتمل ہوتا ہے . اسکی خوشبو قدرے کم تیز ہوتی ہے . اس کا اثر تقریباً ٥ سے ٦ گھنٹے تک رہتا ہے .)

Eau De Toilette ( اس قسم کے پرفیوم میں ٦ سے ١٢ فیصد خوشبوئی مرکبات شامل کے جاتے ہیں ان کا اثر تقریباً ٣ سے ٤ گھنٹے تک رہتا ہے . )

Eau De cologne ( یہ پرفیومز مارکیٹ میں صرف کولون کے نام سے بھی دستیاب ہیں . انکی خوشبو تقریباً ٢ سے ٣ گھنٹے تک رہتی ہے اور یہ تقریباً ٣ سے ٥ فیصد خوشبوئی مرکبات پہ مشتمل ہوتے ہیں.)

Eau DE Spirit (یہ خوشبو کے اعتبار سے سب سے نچلے درجے پہ آتے ہیں .لیکن ان کے استعمال سے تازگی کا احساس ہوتا ہے ان میں خوشبوئی مرکبات کا استعمال سب سے کم یعنی ١ سے ٣ فیصد تک کیا جاتا ہے اور انکا اثر بھی ١ سے ٢/١.٣٠ کے قلیل عرصے تک ہی رہتا ہے .
پرفیومز کی خریداری کے وقت اک اور اہم بات کا خیال بھی رکھنا چاہیے کے جو پرفیوم آپ خرید رہے ہیں انکی تیاری میں کون سے خوشبوئی مرکبات کا استعمال کیا گیا ہے اور انکا اثر کتنی دیر میں ہو گا اور کتنی دیر تک رہے گا۔ ان تمام باتوں کو سمجھنے کے لئے خوشبوئی مثلث کا استعمال کیا جاتا ہے. اسے تین حصّوں میں تقسیم کیا جاتا ہے جو درج ذیل ہیں.

Advertisements
julia rana solicitors

Top Notes ( اس قسم کے پرفیومز کی تیاری میں عموماً
Fresh Notes والے مرکبات شامل ہوتے ہیں ان کا اثر استعمال کے فورا ًبعدظاہر ہونا شروع ہو جاتا ہے اور استعمال کے کچھ دیر بعد ہی انکا اثر ختم ہونا شروع ہو جاتا ہے. جلدی اثر دکھانے کی خاصیت کی بنا پر یہ پرفیومز مارکیٹ میں سب سے زیادہ فروخت ہوتے ہیں.
کیوں کے کسٹمر کو مطمئن کرنے کے لئے آن سپاٹ ہی متاثر کرنا ہوتا ہے اس لئے سیللنگ پوائنٹ سے یہ بہترین تصور کے جاتے ہیں .)
Heart Notes (انہیں مڈل نوٹس بھی کہا جاتا ہے . ان پرفیومز کے اجزاۓ ترکیبی میں Folral Notes والے مرکبات شامل ہوتے ہیں .ان کا اثر تقریبا ١٥ سے ٢٠ منٹ کے بعد شروع ہوتا ہے اور تقریبا ٤ سے ٥ گھنٹے تک رہتا ہے. استعمال کے فوری بعد ان کی خوشبو عجیب محسوس ہوتی ہے اور آہستہ آہستہ بہتر ہوتی جاتی ہے .)
;Base Notes ( اس کیٹگری کے پرفیومز
woody notes کے مرکبات سے تیار ہوتے ہیں. انکا اثر تقریبا ایک سے ڈیڑھ گھنٹے بعد ہوتا ہے اور تقریبا ٦ سے ٨ گھنٹے تک اسکا اثر رہتا ہے اسی وجہ سے انہیں
heaviest notes بھی کہا جاتا ہے اپنی اسی خصوصیت کی بنا پر یہ نسبتاً مہنگے فروخت ہوتے ہیں.
اب یہاں کچھ ایسی باتوں کا ذکر کرتے ہیں جو پرفیومز کے استعمال میں مد نظر رکھنی چاہیے . پہلے کچھ ذکر خواتین کے پرفیومز کے استعمال کے بارے میں .
ٹین ایج لڑکیوں اور سٹوڈنٹس کو عموما ًnotes floralوالے پرفیومز استعمال کرنے چاہیے یہ سردیوں گرمیوں میں اور روز مرہ کے استعمال کے لئے بہترین آپشن ہوتا ہے . اوٹنگ یا Gathering اور پارٹیز میں استعمال کے لیےسٹرس یا بیریز سے بنے ہوئے پرفیومز استعمال کرنے چاہیے.
شادی شدہ خواتین اور نسبتًا مچیور خواتین کے لیےoriental notes والے پرفیومز کا استعمال ایک بہتر آپشن سمجھتا جاتا ہے.ورکنگ لیڈیز کو middle notes والے پرفیومز استعمال کرنے چاہیے. اس کے علاوہ Lavender آئل اور light sandalwoodکا آپشن بھی ٹرائی کیا جا سکتا ہے .
مرد حضرات کو پرفیومز کے استعمال میں درج ذیل باتوں کا خیال رکھنا چاہیے
casual استعمال . سٹوڈنٹس اور روز مرہ کے استعمال کے لئے fresh notes والے پرفیومز استعمال کریں .
کسی فنکشن یا آؤٹنگ پہ جانے کے لئے Woody notes والے پرفیوم کا استعمال اک بہتر آپشن ہو گا .آفس یا کسی آفیشل ایونٹ کے لئے Oriental notes والے پرفیومز استعمال کے جا سکتے ہیں .
آخر میں پرفیومز کی خوشبو کو دیر تک برقرار رکھنے اور پرفیوم کے بہتر استعمال کے لئے چند اہم باتیں .
شاور لینے کے فورا ًبعد پرفیوم کا استعمال خوشبو کو دیر پا بناتا ہے . جلد میں موجود نمی خوشبو کو جذب کر لیتی ہے اور دیر تک قائم رہتی ہے . ایسا کرنے سے کپڑوں اور جیولری پہ لگنے والے داغوں سے بھی بچا جا سکتا ہے .پرفیوم کا استعمال ان جگہوں پہ کرنا چاہیے جہاں جہاں آپکو اپنی نبض محسوس ہو مثلاً کلائیوں پر . کانوں کے پچھلے حصّوں پر . گلے کے آخری حصّے پر. کہنیوں کے اندرونی حصّوں پر اور گھٹنوں کے پچھلے حصّے پر . خاص طور پہ ٹخنوں اور گھٹنوں کے پچھلے حصّے پہ پرفیوم کے استعمال سے آپکو تقریباً تمام دن خوشبو کا احساس ہوتا رہے گا .
عام طور پر کلائیوں پہ پرفیوم کے استعمال کے بعد دونوں کلائیوں کو آپس میں رگڑا جاتا ہے جو کہ ایک بالکل غلط عمل ہے ایسا کرنے سے پرفیوم کے مالیکیولز ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر جلدی Evaporate ہونے کی پوزیشن میں آ جاتے ہیں جس کی وجہ سے خوشبو کا اثر جلدی ختم ہو جاتا ہے . نبض پر اگر ویزلین لگا کر پرفیوم کا استعمال کیا جاۓ تو یہ بھی پرفیوم کو دیر پا بنانے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے .ایسا کرنے سے ویزلین پرفیوم کے مالیکیلز کو جکڑ لیتی ہے اور جلدی Evaporate ہونے سے بچاتی ہے . الکحل ملے پرفیوم کو ڈائریکٹ بالوں پہ سپرے کرنے سے بھی خوشبو کا احساس بہت دیر تک رہتا ہے . پرفیوم کی بوتل کو کبھی ٹوایلٹ میں مت رکھیں. گرماہٹ اور حبس خوشبو کا اثر ختم کر دیتی ہے . اس کی بجائے اسے ٹھنڈی اور ہوادار جگہ پر رکھیں ۔پرفیوم کی بوتل میں بچ جانے والے آخری چند قطرے جو سپرے نہ کے جا سکتے ہوں انہیں اپنے لوشن کی بوتل میں ڈال کر استعمال کیا جا سکتا ہے .
اگر آپکا پرفیوم ذرا ہلکی خوشبو والا ہے تو آپ اسے ہوا میں سپرے کر کے کچھ دیر وہاں کھڑے ہو جائیں .ایسا کرنے سے خوشبو آپ کے لباس میں سرایت کر جائے گی ۔
اس مضمون کی تیاری کے سلسلے میں مائیکل ایڈورڈ کے ‘Wheel Of Fragrance’کے علاوہThe Fragrance Pyramid’ اور میرے عزیز مصری دوست ڈاکٹر خلیل العبد (Dermatologist ) سے مدد لی گئی ہے۔

Facebook Comments

راحیل اسلم
گزشتہ کئی سالوں سے یو اے ای میں مقیم ہوں.ہیومن ریسورس کی فیلڈ سے وابستہ ہوں.ادب کا اک ادنیٰ سا طالب علم ہوں اور الله کی خاص رحمت سے نثر اور شعر میں طبع آزمائی کرتا رہتا ہوں..

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply