• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • فلم “نوٹائم ٹو ڈائے” کی کامیابی میں عطااللہ کی بیٹی لاریب عطا کی خدمات بھی شامل

فلم “نوٹائم ٹو ڈائے” کی کامیابی میں عطااللہ کی بیٹی لاریب عطا کی خدمات بھی شامل

پاکستانی نژاد ویژول آرٹسٹ اور معروف گلوکار عطا اللہ خان عیسی خیلوی کی بیٹی لاریب عطا نے بھی ہالی ووڈ فلم جیمز بونڈ 007 میں اپنی خدمات پیش کی ہیں-

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاریب عطا نے باکس آفس پر تہلکہ مچانے والی ہالی ووڈ فلم جیمز بونڈ 007 “نوٹائم ٹو ڈائے” میں بطور ویژول آرٹسٹ کام کیا ہے، اس وقت یہ فلم برطانوی باکس آفس پر چھائی ہوئی ہے-

tripako tours pakistan

لاریب عطا گزشتہ 10 سالوں سے ہالی وڈ میں بطور ویژول آرٹسٹ کام کررہی ہیں لاریب عطا جیمز بونڈ 007 سے قبل ہالی وڈ فلم ٹیننٹ اور مشن امپاسیبل فال آؤٹ، ایکس مین اور دیگر فلموں میں بطور ویژول ایفیکٹ آرٹسٹ کام کرچکی ہیں۔

لاریب عطا 2019 میں ویژول ایفیکٹ سوسائٹی ایوارڈ میں نامزد ہونے والی واحد پاکستانی ہیں لاریب عطا نے اس کامیابی کو اپنے بھائی سانول عیسی خیلوی کے نام کرتے ہوئے کہا ہے کہ کامیابی کے اس سفر میں میرے بھائی نے والد جیسا کردار ادا کیا بطور پاکستانی ہالی وڈ فلم میں کام کرنا باعث اعزاز ہے۔

واضح رہے کہ ڈینیئل کریگ کی آخری جیمز بانڈ فلم نو ٹاٗم ٹوڈائی کورونا کی وجہ سے طویل انتظار کے بعد کل امریکہ میں ریلیز ہونے جارہی ہے جسے کورونا وبا کے باعث کئی بار ملتوی کیا گیا نوٹائم ٹوڈائی کوناقدین کی جانب سے خوب تعریف ملی ہے برطانیہ میں ریلیز کے بعد اسے اب تک کی کامیاب ترین جیمز بانڈ فلم کہا جا رہا ہے فلم نے “نو ٹائم ٹو ڈائے” نے ریلیز کے پہلے 5 روز میں 20 ارب سے زائد کا بزنس کیا تھا-

جبکہ ڈینیئل کریگ کو اپنی آخری جیمز بانڈ فلم کی ریلیز کے ہفتے میں ہالی ووڈ واک آف فیم کے ستارے سے نوازا گیا ہے کریگ صرف007 کا جاسوسی کردار ادا کرنے والے چوتھے اداکارہیں جنہیں یہ اعزاز دیا گیا ہے کریگ کا ستارہ راجرمور کے ساتھ رکھا گیا ہے، جو 7007 ہالی ووڈ بولیورڈ میں ہے جبکہ ڈینیئل کریگ واک آف فیم میں شامل ہونے والی2 ہزار 704 شخصیات کا حصہ بن گئے ہیں۔

Advertisements
merkit.pk

ڈینیئل کریگ کا کہنا ہے کہ ہالی ووٖڈ واک آف فیم کا ستارہ ملنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے اس ستارے کی نقاب کشائی سے پہلے ، کریگ نے کہا کہ مائیکل ولسن اور باربرا بروکولی کا ، میں دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں ، آپ کے بغیر میں آج یہاں نہیں پہنچ سکتا تھا۔

  • merkit.pk
  • merkit.pk

اسما مغل
خیالوں کے سمندر سے چُن کر نکالے گئے یہ کچھ الفاظ ہی میرا تعارف ہیں

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply