مشہورومعروف امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز نے کنزرویٹرشپ سے متاثر ہو کر کہانی لکھنے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ایک لڑکی پر کتاب لکھوں گی جسے قتل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکا کی 39سالہ گلوکارہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک لڑکی کے متعلق کہانی لکھیں گی جسے قتل کردیا گیا۔ پھر اس کا بھوت پھنس جاتا ہے۔برٹنی اسپیئرز کا کہنا ہے کہ لڑکی کا بھوت اس صدمے اور درد کو پورا کرنے کی کوشش کرے گا جو اس نے زندگی بھر برداشت کی تھی تاکہ وہ دنیا کا سامنا کرسکے۔
فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں گلوکارہ برٹنی اسپیئرز نے کہا کہ 3 سال تک پھنسے رہنے کے بعد وہ مقتول لڑکی ایک بھوت بن چکی ہے جو اپنے آئینے کے عکس سے وجود میں آتی ہے۔ اس کیلئے اعتبار کے قابل کوئی نہیں۔ پھر کچھ ایسا ہوتا ہے کہ وہ اپنے اہلِ خانہ سے ملاقات کیلئے دنیا کا سامنا کرنے کی راہ نکال لیتی ہے۔
برٹنی اسپیئرز کے انسٹاگرام پیغام نے سوشل میڈیا صارفین کو الجھن میں ڈال دیا کہ وہ اپنی ذاتی زندگی کی حقیقت پر یا پھر کوئی خوفناک کہانی لکھنا چاہتی ہیں جس میں کسی بھوت کا ذکر شامل ہو جبکہ حال ہی میں برٹنی اسپیئرز نے کنزرویٹرشپ کا کیس جیت کر اپنے بنیادی انسانی حقوق حاصل کرلیے جس کیلئے انہیں طویل قانونی جنگ لڑنی پڑی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل معروف امریکی گلوکارہ و نغمہ نگار برٹنی اسپیئرز نے کہا کہ دُنیا میری کنزرویٹرشپ (والد کی سرپرستی سے متعلق) جنگ کا صرف آدھا سچ جانتی ہے جو میں نے اپنے والد کے خلاف لڑی۔

رواں برس اگست کے دوران معروف گیت ٹاکسک کی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز نے فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک مداح کی طرف سے گلابی رنگ کا جھنڈا لہرانے پر ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا جس پر برٹنی اسپئرز کو آزاد کرو کا نعرہ درج تھا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں