• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • امریکی وفد کی پاکستان آمد ، جسمانی تلاشی سے روک دیا گیا

امریکی وفد کی پاکستان آمد ، جسمانی تلاشی سے روک دیا گیا

وزرات خارجہ نے ایوی ایشن ڈویژن کومراسلہ بھیجا ہے کہ امریکی نائب وزیر خارجہ دو روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے ان کی جسمانی تلاشی نہ لی جائے۔

امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین سات رکنی وفد کے ہمراہ 7 اور 8 اکتوبر کو پاکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے۔

مراسلے میں امریکی وفد کے استقبال کے لئے انتظامات کرنے کے لیے بھی کیا گیا ہے۔ امریکی نائب وزیر خارجہ کے وفد کی تصاویر بنانے سے بھی منع کیا گیا ہے۔

ایوی ایشن ڈویژن کو کہا گیا ہے کہ امریکی وفد کی آمد اور روانگی کے موقع پراسٹیٹ لاونج مختص کیا جائے اور آمد پر پی سی آر ٹیسٹ سے استثنیٰ دی جائے۔

Advertisements
julia rana solicitors

وزرات خارجہ کے عملے کو اپرین اور گاڑیوں کو اسٹیٹ لاونج کی پارکنگ تک رسائی دی جائے۔ وزرات خارجہ اور امریکی سفارتخانے کے پانچ پانچ افراد انٹری پاس جاری کیا جائے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply