• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پنڈورا پیپرز، کپتان کی ٹیم کا کون کون سا کھلاڑی شامل؟

پنڈورا پیپرز، کپتان کی ٹیم کا کون کون سا کھلاڑی شامل؟

انٹرنیشنل کنسورشیم آف انویسٹی گیٹو جرنلسٹس (آئی سی آئی جے) کی جانب سے جاری پنڈورا پیپرز میں وزیراعظم عمران خان کی ٹیم کے کھلاڑیوں کا نام بھی شامل ہے۔

پنڈورا پیپرز میں وزیرخزانہ شوکت ترین کی آف شور کمپنی جبکہ وفاقی وزیر مونس الٰہی اور سینیٹر فیصل واوڈا کی آف شور کمپنیاں سامنے آئیں۔

پینڈورا پیپرز میں وفاقی وزیر خسرو بختیار کے بھائی عمر بختیار اور وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی وقار مسعود کے بیٹے کا نام بھی فہرست میں موجود ہے۔

دوسری جانب وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ مجھ سے منسوب آف شور کمپنیاں اسٹیٹ بینک کی منظوری سے کھولی گئیں۔ اگر زیادہ نام اچھالا گیا تو قانونی چارہ جوئی کا حق محفطوظ رکھتا ہوں۔

ایک ٹی وی پروگرام میں   پنڈورہ لیکس پر وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی سی آئی جے والے میرے خلاف ایک روپے کی ٹرانزیکشن نہیں دکھا سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس چوری نہیں کی ہر فورم پر وضاحت دینے کو تیار ہوں۔ کابینہ کے جس جس رکن کا نام آئے اسے وضاحت دینی چاہیئے۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ طارق فواد ملک کو نہیں جانتا طلعت گھمن صاحب کا ان سے رابطہ تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

سینیٹر بننے سے متعلق سوال پر وزیر خزانہ کا کہنا تھا سینیٹ کا الیکشن لڑنے کے لئے کوئی مشکل نہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply