• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال کرانے کیلئے ڈونلڈ ٹرمپ عدالت پہنچ گئے

ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال کرانے کیلئے ڈونلڈ ٹرمپ عدالت پہنچ گئے

امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال کرانے کے لیے عدالت پہنچ گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عدالت میں ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال کروانے کی درخواست جمع کرائی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ طالبان کو جنگی فتوحات کے ٹوئٹ کرنے دیے گئے جبکہ انتخابی فتوحات بتانے پر میرا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا گیا۔

سابق امریکی صدر نے کہا کہ امریکی کانگریس ارکان نے زبردستی ٹوئٹر سے میرا اکاؤنٹ بند کروایا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے عدالت سے درخواست کی کہ میرا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال کروایا جائے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

یاد رہے کہ امریکی انتخابات سے قبل ٹوئٹر نے اشتعال انگیز ٹوئٹس کرنے پر جنوری میں ٹرمپ کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply