• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سعودیہ میں کتنے فیصد مردوں کو بیویوں کے تشدد کا سامنا ہے؟

سعودیہ میں کتنے فیصد مردوں کو بیویوں کے تشدد کا سامنا ہے؟

ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ سعودی عرب میں 5 فیصد مرد بیویوں کے ہاتھوں سے پٹتے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انسداد گھریلو تشدد کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر حمید الشایجی نے کہا ہے کہ بعض حالات میں بیویوں کی طرف سے شوہروں کوانتہائی تشدد اور جسمانی اذیت کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کمیٹی سربراہ نے بتایا کہ اس وقت ان کے پاس ایک کیس ایسا بھی ہے جس میں ایک شوہر کو اس کی بیوی نے بجلی کی تار سے پیٹا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس طرح کے بے شمار کیسز سامنے آئے ہیں جن میں بیویوں نے شوہروں پر ہاتھ تو نہیں اٹھائے مگر روزانہ گالم گلوچ اور تحقیر و تذلیل کا نشانہ بنایا ہے۔

اس حوالے سے انہوں نے مزید بتایا کہ بیشتر کیسز میں شوہر کی عمر بیوی سے زیادہ ہوتی ہے، جب وہ بوڑھا ہوتا ہے تو اس کی جوان بیوی گھریلو تشدد کا نشانہ بناتی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

بعض حالات ایسے بھی ہیں جن میں شوہر بڑھاپے کی وجہ سے یا کسی بیماری کی وجہ سے معذور ہوجاتا ہے تو اسے بیوی کی طرف سے تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply