• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • انوکھا فیصلہ، انوکھی سزا: ملزمان کو نماز پڑھنے، درخت لگانے اور مساجد کی صفائی کا حکم

انوکھا فیصلہ، انوکھی سزا: ملزمان کو نماز پڑھنے، درخت لگانے اور مساجد کی صفائی کا حکم

کندھ کوٹ میں عدالت نے منفرد فیصلہ سنا دیا،ملزمان کو دو سال تک پانچ وقت نماز پڑھنے،ہر جمعہ دو مساجد کی صفائی کرنے اور درخت لگانے کا حکم دے دیا۔

کندھ کوٹ میں تین ماہ قبل بجلی کی گری ہوئی تاروں کے ساتھ الجھ کرتین بھینسیں ہلاک ہوگئی تھیں ،مالک نے سیپکو اہل کاروں کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔

سول کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے آج فیصلہ سناتے ہوئے ایس ڈی او خالد باجکانی ، لائن سپرنٹنڈنٹ محمد اشرف ، لائن مینز فاروق نوباری اورطارق ملک کو دو سال تک پانچ وقت نماز پڑھنے، 40 درخت لگانے، ہر جمعہ کو دو مساجد کی صفائی اور ہر ماہ 10 حدیثیں یاد کرنے کا حکم سنایا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

پولیس کوحکم دیا گیا ہے کہ وہ ہر ماہ سزا پر عملدرآمد کی رپورٹ عدالت میں پیش کرے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply