انگلش پریمئر لیگ کی پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری

انگلش پر یمیئر لیگ اور پاکستان فٹبال لیگ میں بڑی پارٹنر شپ ہوگی ہے۔ انگلش فٹبال لیگ دنیا کی سب سے کامیاب، مقبول اور مہنگی ترین لیگ ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق چھ بڑے انگلش فٹبال کلب پاکستان کی چھ ٹیموں کے ساتھ پارٹنر بنیں گے۔ لیورپول اور ریال میڈرڈ کے مشہور فٹبالر مائیک اوون اس پارٹنر شپ کے برانڈ ایمبسڈر ہوں گے۔

مانچسٹر یونائیئڈ، چیلسی، لیور پول اور مانچسٹرسٹی انگلش لیگ کے مقبول کلب ہیں۔ انگلش کلبزکراچی، لاہور، کوئٹہ ، پشاور، ملتان اور اسلام آباد کے ساتھ معاہدہ کریں گے۔

پاکستان فٹبال لیگ جلد پاکستان میں کھیلی جائے گی۔ پاکستانی شہروں کی ٹیموں انگلش کلبز کی کٹ پہن کر کھیلیں گی۔انگلش فٹبال لیگ کی اپنے طرز کی یہ دنیا بھر میں پہلی پارٹنر شپ ہوگی۔

کراچی لاہور اسلام آباد سمیت پاکستان کی چھ ٹیمیں انگلش کلبز کی جڑواں ٹیمیں کہلائیں گی۔ انگلش پریمیئر لیگ میں رونالڈو، پوگبا اور صلاح سمیت متعدد مقبول کھلاڑی کھیلتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

رونالڈو اس وقت دنیا کے مہنگے ترین فٹبالر ہیں جن کی سالانہ آمدنی 20 ارب روپے سے زائد ہے۔ انگلش لیگ کی اس پارٹنر شپ سے پاکستان میں فٹبال کے کھیل کے فروغ میں مدد ملے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply