• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • 1100میں سے1100نمبر؟ امتحانات کے نتائج متنازع، کمیٹی تشکیل

1100میں سے1100نمبر؟ امتحانات کے نتائج متنازع، کمیٹی تشکیل

خیبر پختونخوا میں بورڈز امتحانات کے نتائج متنازع ہو گئے ہیں۔ محکمہ تعلیم نے میٹرک بورڈ امتحانات میں 1090 سے زیادہ نمبر دئیے جانے کے معاملے پر کمیٹی بنا دی ہے۔

بورڈامتحانات میں مردان کی طالبہ نے 1100میں 1100نمبر حاصل کرکے سو فیصد نمبر حاصل کرنے کا ریکارڈ بنایا تو وہیں پشاور بورڈ کے تین طلبہ نے 1098 نمبرع بھی لیے۔

زیادہ نمبروں پر بحث چھڑی تو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایت پر آٹھ رکنی کمیٹی بنا دی گئی ہے جو زیادہ نمبر لینے کی چھان بین کرے گی۔

کمیٹی دسویں اور بارہویں میں 1090 سے زیادہ نمبر دینے والے تمام بورڈز کے طلبا کے پرچوں کا جائزہ لے گی۔

پوزیشن ہولڈرز کے موجودہ نمبرز کا سابقہ ریکارڈ کے ساتھ موازنہ بھی کیا جائے گا۔ کمیٹی پیپر چیک کرنے کے معیار اور طریقہ کار کا بھی جائزہ لے گی۔

خیال رہے کہ خیبرپختونخوا کے حالیہ بورڈ امتحانات میں مردان بورڈ میں پہلی بار سو فیصد نمبر دئیے گئے ہیں۔

نوشہرہ سے تعلق رکھنے والی ہونہار طالبہ قندیل نے میٹرک امتحان سائنس گروپ میں گیارہ سو میں گیارہ سو نمبر حاصل کیے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

امتحان میں حیران کن طور پر دوسری پوزیشن تین طالب علموں نے حاصل کی ہے۔ تینوں نے ایک ہزار اٹھانوے نمبرز حاصل کئے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply