انسانی جلد میں نئے قسم کے خلیات کا انکشاف

سنگاپور: سائنسدانوں نے انسانی جلد میں نئی قسم کے خلیات کا انکشاف کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ دریافت کیے گئے نئے قسم کے خلیات سے جلد کے کئی امراض کو بھی سمجھ سکتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق نیا خلیہ جلن پیدا کرنے والے کئی اہم امراض مثلاً ایٹوپک ڈرما ٹائٹس (اے ڈی) اور سوریسِس(پی ایس او) کی وجہ بن رہا ہے۔ اس خلیے کو سمجھ کر ہم ان امراض کو بہتر طور پر سمجھ سکیں گے اور علاج کی نئی راہیں کھلیں گی۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اے ڈی اور پی ایس او جیسے جلدی امراض مریضوں کو بہت تنگ کرتے ہیں اور ان دونوں بیماریوں کی صورت میں ٹی سیل کی ذیلی قسم جلن بڑھانے والے سائٹوکنز خارج کرتی ہے۔ اس طرح پورے عمل کو سمجھ کر ہم جلد کی کئی بیماریوں کا علاج کرنے کے قابل ہوسکیں گے۔

ماہرین نے کئی تندرست اور بیمار افراد کا جائزہ لیا اور بتایا کہ پی ایس او کے مرض میں ڈینڈرائٹک خلیات کی تعداد بڑھی ہوئی ہوتی ہے۔ اسے جلد میں نئے قسم کا خلیہ قرار دیا اور اسے CD14+ DC3 کا نام دیا گیا۔ اب اس کے ذریعے پی ایس او مرض کا علاج کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ جلد کی پورے حیاتیاتی عمل کو بھی سمجھنے میں مدد ملے گی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

تحقیق میں شامل مرکزی سائنسداں پروفیسر فلورینٹ جنہوکس کے مطابق اٹوپک ڈرماٹائٹس اور سوریسِس جیسے امراض ایک عرصے سے ہمیں پریشان کر رہے تھے۔ اب نئے انکشاف سے انہیں سمجھنے میں مدد ملے گی تاہم اس نئے خلیے کا مفصل مطالعہ کرنا ابھی ضروری ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply