سو لفظوں کی کہانی(کارکردگی)

تین سورنزوں کا پہاڑ شیروں کی طرح بنا لیتے ہیں۔
دو سو پہ جھاگ کی طرح بیٹھ جاتے ہیں۔
کمزور مخالف تین سو بنا جاتے ہیں۔
مضبوط حریف بمشکل دو سو پار کرتے ہیں۔
جہاں جیت کی امید ہو ہار جاتے ہیں۔
جہاں ہار یقینی ہو جیت جاتے ہیں۔
دنیا اکیلا کر دے تو ٹاپ پوزیشنز پہ آ جاتے ہیں۔
کھیلنے کے مواقع ملیں تو پیچھے چلے جاتے ہیں۔
یہی ہماری کرکٹ ٹیم کی کمزوری ہے۔
سالار اُداسی سے بولا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کی غیر یقینی کارکردگی ہی سے تو سب ڈرتے ہیں۔
کپتان پر عزم لہجے میں بولا۔

Facebook Comments

سید شاہد عباس
مکتب صحافت کی پہلی سیڑھی پہ قدم رکھنے کی کوشش ہے۔ "الف" کو پڑھ پایا نہیں" ی" پہ نظر ہے۔ www.facebook.com/100lafz www.twitter.com/ssakmashadi

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply