ڈینیئل کریگ کی خواتین کے جیمز بانڈ بننے کی مخالفت

5فلموں میں جیمز بانڈ کا کردار نبھانے والے ڈینیئل کریگ نے خواتین کے جیمز بانڈ بننے کی مخالفت کر دی۔

ڈینیئل کریگ نے کہا کہ فلم میں خواتین کے لیے جیمز بانڈ جتنے ہی مضبوط کردار ہیں، اس لیے انہیں جیمز بانڈ بننے کی بجائے اپنے کردار پر توجہ دینی چاہیے۔

ڈینیل کریگ اس بیان کے بعد ان ستاروں میں شامل ہو گئے ہیں جنہوں نے بانڈ کے کردار میں خاتون کا انتخاب کرنے کی مخافت کی ہے جس میں اسی فرنچائز کی پروڈیوسر باربرا بروکولی بھی شامل ہیں۔

باربرا کا کہنا تھا کہ ہمیں خواتین کی کہانیاں اور خواتین کے مضبوط کردراوں کو تخلیق کرنا ہو گا، لیکن ایک مشہور تاریخی مرد کے کردار کو عورت کے کردار میں بدلنا صیح نہیں پو گا۔

نو ٹائم ٹو ڈائی میں پہلی خاتون 00 ایجنٹ کو متعارف کرایا جائے گا، جس کردار کو لشنا لنچ ادا کر رہی ہیں ، اسی کردار کے بعد ڈینیل کریگ کی جگہ اب کسی خاتون کو جیمز بانڈ کا کردار دینے کی باتیں گردش کر رہی ہیں۔

ڈینیل کریگ کی بطور جیمز بانڈ آخری فلم ‘نو ٹائم ٹو ڈائے’ تو ابھی ریلیز نہیں ہوئی تاہم ان کے جانشین کی تلاش ابھی سے شروع کر دی گئی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

رچرڈ میڈن، ٹام ہارڈی اور برجٹن کے سٹار ریگی جین پیج کے حوالے سے افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ ان میں سے کسی ایک کو ایم آئی سکس سروس کے لیے چنا جائے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply