مکہ مکرمہ٫ دنیا کی سب سے مہنگی اراضی کا شہر ۔۔منصور ندیم

پوری دنیا میں اسٹیٹ پراپرٹی بزنس World Wealthiest Investment کامیاب بزنسز میں سے ایک ہے۔ کچھ عرصہ پہلے تک پوری دنیا میں یورپ کا ریاستی شہر موناکو Monaco تھا، جس نے یہ اعزاز ہانگ کانگ Hong Kong سے لیا تھا، موناکو Monaco میں سمندر کنارے Beach side پر Mareterra نامی انویسٹمنٹ ادارے نے سو سے زائد دنیا کے مہنگے ترین پُرتعیش مکانات Luxury home’s بنائے ہیں جو سنہء 2021 کے آغاز تک دنیا کی سب سے مہنگی پراپرٹی یا اراضی مانی جارہی تھی ۔

یہ global property markets کے ادارے Savills کی رپورٹ کے مطابق اس وقت پوری دنیا میں مہنگی ترین اراضی ان ممالک کی ہے،

1- موناکو Monaco, Europe) – $5,262.80 per sq ft)

2- ہانگ کانگ Hong Kong, Asia) – $4,392.81 per sq ft)

3- نیو یارک New York, USA) – $2,465.57 per sq ft)

4- ٹوکیو Tokyo, Japan) – $2,265.05 per sq ft)

5- جینیوا Geneva, Switzerland) – $2,123.16 per sq ft)

6- شنگھائی Shanghai, China) – $1,934.44 per sq ft)

7- لندن London, UK) – $1,891.75 per sq ft)

8- سڈنی Sydney, Australia) – $1,767.95 per sq ft)

لیکن سب سے مزے کی بات یہ ہے کہ اس وقت پوری دنیا میں سب سے مہنگی اراضی حقیقتاً سعودی عرب کے تاریخی و مقدس شہر مکہ مکرمہ کی ہے، سعودی عرب میں زمین کی فروخت کا پیمانہ اسکوائر فٹ Square feet کے بجائے اسکوائر میٹر Square meter ہے، چونکہ ایک مربع میٹر بمساوی 10.7639 مربع اسکوائر ہوتا ہے۔ اس لئے یہاں کی قیمتیں انٹرنیشنل مارکیٹ کے میزان میں جگہ نہیں بنا پائی ہیں، ورنہ اس وقت مکہ مکرمہ میں حرمین کعبہ سے نزدیک ترین اراضی دنیا کی مہنگی ترین اراضی میں شمار ہوتی ہے ، جس کی مالیت اس وقت مقامی سعودی کرنسی میں پانچ لاکھ ریال سے آٹھ لاکھ ریال فی مربع میٹر ہے۔

یعنی ایک مربع میٹر کی قیمت اگر پانچ لاکھ ریال بھی لگائی جائے تو ایک مربع میٹر زمین کی قیمت ایک لاکھ بتیس ہزار دو سو پچھتر (132275.13$) ڈالر بنتی ہے, مطلب اگر اسے اسکوائر فٹ کے مطابق بھی دیکھا جائے تو مکہ مکرمہ کی اراضی کی قیمت بارہ ہزار دو سو ترانوے (12293.22$) ڈالرز بنتے ہیں ، مطلب Savills کی رپورٹ کے سروے کے مطابق موناکو Monaco کی اراضی کی قیمت سے دوگنا سے بھی زائد بنتی ہے۔ یعنی حرمین مکی (خانہ کعبہ) مکہ مکرمہ سے متصل اراضی کا شمار دنیا کی سب سے مہنگی زمین میں ہوتا ہے ـ

Advertisements
julia rana solicitors

اس وقت مکہ مکرمہ میں کعبہ کے قریب کے علاقے میں جو عمارت حرمین مکی سے نزدیک ہے، وہ انتہائی مہنگی قیمت رکھتے ہیں، وہاں قریب ترین بلڈنگز میں فلیٹس کی قیمت پینتالیس ملین ریال سے 50 ملین ریال کے درمیان ہے۔ کئی ایک مقامات پر تو ایک اپارٹمنٹ کی قیمت ایک کروڑ ریال تک کی بھی ہے ۔ ان کی قیمت کا زیادہ ہونا صرف خانہ کعبہ سے قریب ترین ہونا ہے اور فلیٹس کے کھڑکیوں سے حرم کا نظر آنا بھی قیمت بڑھاتی ہے۔ حج و عمرہ کے سیزن کے علاوہ بھی قریب ترین تمام جگہوں پر اب مقامی افراد رہائش کے بجائے اپنی  ملکیتی  بلڈنگز یا فلیٹس کو تجارتی مقاصد پر ہی استعمال کرتے ہیں، کیونکہ یہاں حرم سے قریب ہونے کی وجہ سے ان کا کرایہ بہت اچھا ملتا ہے، بہت کم افراد یہاں مقامی رہتے ہیں، ویسے بھی حرم کے آس پاس سیون اسٹار اور پنج ستارہ ہوٹلوں کی بھرمار ہے ۔ یہ تمام Seven Star اور Five Stars Hotels دنیا بھر کے مہنگے ترین Chians میں سے ہیں،۔ یہاں پاکستانی رقم پچاس ہزار روپے سے لے کر تین لاکھ روپے تک یومیہ کرایے پر کمرے ملتے ہیں، رقم کا تعین مختلف سیزن اور دنوں کے علاوہ حرم سے نزدیک ہونے کے علاوہ ہوٹل کے کمرے سے حرم کے نظر آنے پر ہوتا ہے۔ ویسے عام دنوں میں سستے ہوٹل کے کمرے بلکہ مشترکہ کمرے بھی مل جاتے ہیں جو بیس ریال سے سو ریال تک یومیہ کرایہ لیتے ہیں۔

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply