(مکالمہ ایکسکلیسو/نامہ نگار:عقیل احمد)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے جو غیر پیشہ ورانہ رویہ اختیار کیا اور پاکستان کے دورے کو ملتوی کرتے ہوئے واپس چلے گئے، پاکستان کو چاہیے کہ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے سامنے یہ معاملہ اٹھایاجائے۔
تفصیلات کے مطابق سابق کپتان جاوید میانداد مکالمہ کے نامہ نگار عقیل احمد کے ساتھ خصوصی گفتگو کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا ہے، جس طرح نیوزی لینڈ کر کٹ ٹیم نے کیا۔انہوں نے کہا کہ اگر ان کو سکیورٹی کے حوالے سے تحٖفظات تھے، تو پہلے بتاتے، پھر پاکستان آنے کی کیا ضروت تھی، دورہ ملتوی کرنے کے پیچھے محرکات ہیں، جب نامہ نگار نے سابق کپتان سے پوچھا کہ آپ کا اشارہ تو انڈیا کی طرف نہیں ہے، تو اس پر ان کا کہنا تھا کہ بالکل ہے، کیونکہ ہندوستان کرکٹ بورڈ میں حسد اور تعصب ہے، وہ یہ برداشت نہیں کرسکتے کہ پاکستان میں امن ہو، اور دوسرے ممالک کے لو گ پاکستان آئیں ، اور بین القوامی کر کٹ بحال ہو۔
جاوید میانداد کا مزیدکہنا تھا کہ مجھے ذاتی طور پر بہت رنج ہوا،جب مجھے پتہ چلاکہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے دورہ ختم کیا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں سابق کپتان کا کہنا تھا جس طرح سری لنکن کر کٹ بورڈ نے آئی سی سی میں سٹینڈ لیا تھا، اسی طرح پاکستان کو اسیٹنڈ لینا چاہیے، پاکستان میں پاکستان سپر لیگ شروع ہوا ہے اور کر کٹ کی رونقیں بحال ہو ئی ہیں،جب نامہ نگار نے ان سے پوچھا کہ کچھ اطلاعات موصول ہو ئی تھیں، نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے دورے کے دوران داعش کے لوگ کھلاڑیوں پر حملہ کرنے کی تیاری کررہے ہیں، تو اس پر ان کا کہنا تھا کہ جھوٹ اور بکواس کررہے ہیں، وزیر اعظم عمران خان نے خود، نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم سے رابطہ کیا تھا لیکن اُن لوگوں کی جانب سے جواب میں سرد مہری کا مظاہرہ کیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ وقت گزرنے کے ساتھ سب باتیں کھل کر سامنے آئیں گی۔وزیر اعظم نے ان کو مکمل تحفظ دینے کی یقین دہانی کرائی تھی، اس سے پہلے نیوزی لینڈ کر کٹ بورڈ کے سکیورٹی انچارج نے قذافی اسٹیڈیم اور راولپنڈی کر کٹ اسٹیڈیم کے دورے کئے تھے، اس وقت تو کوئی تحفظات نہیں تھے، عین وقت پر کیا ہوا، سمجھ سے باہر ہے۔پاکستان کر کٹ بورڈ نے دورے کیلئے کتنی تیاری کی تھی اور کتنا خرچہ ہوا ہے ایک کر کٹر ہی جان سکتا ہے،کون تاوان دے گا، وہ تو چلے گئے، لیکن نیوزی لینڈ کر کٹ ٹیم نے سپورٹس کا لحاظ نہیں رکھا، جو رکھنا چاہیے تھا۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ رمیز راجہ بطور چیئرمین اس معاملے کو آئی سی سی میں اٹھائیں گے، تو ان کا کہنا تھا کہ بالکل وہ ایک بااعتماد اور باصلاحیت انسان ہے، وہ بین القوامی کرکٹ کی سیاست سے واقف ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستانی کھلاڑیوں میں بھی بہت تبدیلی لائیں گے۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کر کٹ ٹیم دورہ پاکستان ختم کرکے واپس چلے گئی ہے ۔ جبکہ انگلینٖڈ کر کٹ بورڈ اگلے چوبیس سے اڑتالیس گھنٹے میں فیصلہ کریں گے کہ آیا وہ پاکستان کا دورہ کریں گے یا نہیں۔پاکستان کر کٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی دورہ ختم کرنے پر بہت افسردہ ہیں ۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں