نیوزی لینڈ ٹیم کا دورہ کس کے کہنے پہ ملتوی ہوا؟۔۔عمیر فاروق

نیوزی لینڈ ٹیم کا دورہ ملتوی ہونے پہ انہوں نے سکیورٹی تھریٹ کی اطلاع دینے  والی ایجنسی کا نام بتانے سے انکار کردیا۔
اب نیوزی لینڈ کی انٹیلی جنس ایجنسی تو اتنی بڑی ہے نہیں لیکن کچھ ماہ قبل پاکستان آکر رہ کر سب او کے رپورٹ دے دی تھی تو یکدم یہ کون سی ایجنسی تھی جو بیچ میں کود پڑی ؟

اس ضمن میں حسب ِ معمول دوست امریکی سی آئی اے کا سوچ رہے ہیں کہ یہ اسی کی اطلاع ہوگی لیکن میرا شک برطانوی ایجنسی ایم آئی سکس پہ ہے۔
وجہ عرض کر دیتا ہوں ،ان دونوں سیکرٹ سروسز کی ایک تاریخ ہے ،امریکہ میں ایم آئی سکس جیسی کوئی انٹیلی جنس ایجنسی تھی ہی نہیں، یہ تب بنی جب دوسری جنگ عظیم کے بعد عالمی طاقت کی سربراہی امریکہ اور برطانیہ نے حصہ بقدر جثہ بانٹ لی، لیکن اینگلو سیکسن رشتے میں  بندھے ہونے کی وجہ سے تھے تو اینگلو سیکسن قوم ہی ،جو بقول رسل کے طنزیہ الفاظ میں a nation divided by the language تھی۔ سی آئی اے کی ٹریننگ بھی ایم آئی سکس نے کی تھی  اور لگتا یہ ہے امریکہ نے یہ بنائی بھی برطانیہ کے مشورہ سے تھی ،سلطنت کا مرکز تبدیل کرنے پہ۔

لیکن امریکی اور برطانوی مزاج کا فرق ہے امریکی کاؤبوائز والا ہائی پروفائل سٹائل ہے اور برطانوی لو پروفائل ( یہ قومی مزاج کا چکر ہے )۔ امریکی ایجنسی اس میں فوجی سٹائل بھی اختیار کرکے اپنے ہائی پروفائل سٹائل کی وجہ سے بدنام ہوتی گئی لیکن برٹش ایجنسی سختی سے سول سپرمیسی کی قائل رہ کر لو پروفائل سے کام کرتی ہے( برٹش ایجنسی براہ راست ملکہ کی وفادار ہے نہ کہ پارلیمنٹ، اسکا حلف یہی بتاتا ہے )۔
پرانی برطانوی کالونیاں برٹش ایجنسی کا ہی ڈومین تھیں برطانیہ ضرورت اور بجٹ کے تحت اس سے نکلتا گیا اور امریکہ داخل ہوتا گیا جہاں زیادہ ہنگامہ ہوتا تھا وہاں انکل سام کی ایجنسی اس پہ قابض ہو جاتی تھی کیونکہ برطانیہ کے پاس فنڈز کی کمی ہوتی تھی۔

لیکن برطانیہ اپنی روایتی دلچسپی کے تحت ساحلی علاقہ جات اور سمندری راستوں پہ اپنی دلچسپی کبھی نہ چھوڑتا تھا اور نہ ہی ہند و پاک میں ،کیونکہ یہ برٹش راج کے تاج کا ہیرا تھا۔ اسی طرح سابقہ کراؤن کالونیز پہ یا جہاں جہاں ملکہ برطانیہ آج بھی ملکہ ہے ، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا ، فاک لینڈز( جہاں اس کی ارجنٹینا سے جنگ ہوئی ) خلیج جہاں، امارات ، قطر ، بحرین ، کویت خلیج کی جنگ کے بعد برطانیہ سے نکل کر امریکہ کا کلائنٹ بنا البتہ سعودیہ کو امریکہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد سے ہی اپنا کلائنٹ بنا لیا تھا چونکہ وہ زیادہ اہم تھا ( اس کھیل میں امریکہ بھی برطانیہ کو غیر اہم حصہ دیتا ہے اور وہ قبول کرتا ہے کیونکہ اس کی طاقت کم ہے)
اسی طرح بلوچستان کی ساحلی پٹی بشمول کراچی بھی برطانیہ کی ایجنسی کا حصہ ہی ہے وہاں سی آئی اے خود داخل ہونے کی بجائے برطانوی ایجنسی پہ ہی انحصار کرتی ہے۔ خلیج کی بلوچستان میں دلچسپی بھی برطانیہ کا ہی دائرہ کار ہے۔ اسی لیے الطاف سمیت زیادہ کو یا تو براہ راست برطانیہ پناہ ملتی ہے یا اس کی مدد سے یورپ میں کسی جگہ۔
جنوبی افریقہ کے سمیت آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ جیسے ڈومینین بھی برطانیہ کا ہی ڈومین ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

میں ایک منٹ کے لئے بھی ماننے کو تیار نہیں کہ نیوزی لینڈ کی حکومت کو امریکی ایجنسی نے اطلاع دی  اور اس کے حکم پہ دورہ ملتوی ہوا۔
بھائی یہ ڈومین ہی برطانوی ایجنسی کا تھا اور اس کا بھارت سے عشق پرانا ہے۔
برطانوی ایجنسی ایک سول ایجنسی ہے اور اس کا سٹائل بہت پیچھے چھپ کر کام کرنے والا ہے، ہمیشہ کسی کے کندھے پہ رکھ کر بندوق   چلاتی ہے اور اپنے ہدف کے ساتھ بھی میٹھی رہ کر کام کرتی ہے۔ یہ امریکی ایجنسی کے بس کا روگ ہی نہیں ۔ وہ کاؤبوائز ہیں۔

Facebook Comments

عمیر فاروق
اپنی تلاش میں بھٹکتا ہوا ایک راہی

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply