• صفحہ اول
  • /
  • نگارشات
  • /
  • کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن !پی ٹی آئی کی وفاق میں پہلی پوزیشن۔۔گُل بخشالوی

کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن !پی ٹی آئی کی وفاق میں پہلی پوزیشن۔۔گُل بخشالوی

ملک بھر کے 41کنٹونمنٹ بورڈز کے 218 وارڈز میں بلدیاتی انتخابات میں کانٹے کا مقابلہ ہوا، اورپاکستان تحریک انصاف کو دیگر جماعتوں پر برتری حاصل  ہوئی، غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے 60، مسلم لیگ (ن) کے 59 آ زاد امیدوار5 5پیپلزپارٹی کے 17، متحدہ قومی موومنٹ کے 10، جماعت اسلامی کے 7، بلوچستان عوامی پارٹی 2، عوامی نیشنل پارٹی کے 2 جبکہ دیگر دیگر 7امیدوار کامیاب قرار پائے۔ مسلم لیگ ق کے 35 امیدوار تھے لیکن ایک بھی کامیاب نہ ہو سکا، ملک بھر میں اور اپنے ضلع گجرات میں عبرتناک شکست کے بعد اپنے ضلع میں سرائے عالمگیر کے سابق تحصیل صدر چوہدری خالد حسین لڑ نے مسلم لیگ ق سے اپنی بیس سا لہ رفاقت ختم کر کے اپنے خاندان اور ساتھیوں کے ساتھ تحریک انصاف میں شامل ہو گئے لگتا ہے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخاب میں شکست کے بعد مسلم لیگ ق کا سورج غروب ہو جا رہا ہے۔

کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخا بات میں تحریک ِ انصاف راوپنڈی،لاہور، واہ کینٹ، اور چکلالہ میں برتری سے محروم رہی ، اس لئے اپوزیشن کی نہ صرف دھاندلی دھاندلی کی زبان بند ہو گئی بلکہ افواج، پاکستان پر اس الزام کی بھی تردید ہو گئی کہ فوج عمران خان کی پشت پر ہے ۔پاکستان کے عوام بھی جان گئے کہ اگر پاکستان آرمی سیاست میں ملوث ہوتی تو نتائج مختلف ہوتے !

واضح رہے کہ 25اپریل 2015ءکو ہونے والے کنٹوٹمنٹ کے انتخابات میں ن لیگ 68، آ زاد امیدوار 55، پی ٹی آ ئی42، ایم کیو ایم 19، پی پی 7، جماعت اسلامی 6، اے این پی 2نشستوں پر کامیاب ہوئی تھی جبکہ کراچی کی 32نشستوں میں سے 13پر ایم کیو ایم، 5پر ن لیگ، 4پر پی ٹی آ ئی ، 3پی پی پی اور 2پر جماعت اسلامی کامیاب ہوئی تھی۔ پنجاب اور بلوچستان میں، پیپلز پارٹی کا صفایا ہو گیا، کراچی میں تحریک ِ انصاف نے ایم کیو ایم اور دیگر بڑی جماعتوں آئینہ دکھا کر پیپلز پارٹی کو اندرون ِ سندھ تک محدود کر دیا۔کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخاب پاکستان تحریک ِ انصاف کا تین سا لہ حکمران دور کی کارکردگی کا ٹیسٹ پیپر تھا جس میں تحریک ِ انصاف نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات قومی اور صوبائی سطح کے انتخابات نہیں تھے لیکن پاکستان کی ہر بڑی اور چھوٹی سیاسی جماعت نے بھر پور حصہ لیا اور پاکستان کے باشعور عوام کے آئینے میں ہر ایک نے اپنا چہرہ دیکھ لیا، یہ کہنا غلط ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات قومی سیاست پر اثر انداز ہوں گے اس لئے کہ ہم پاکستانیوں کو بھول جانے کی بری عادت ہے ، ہم وطن پرست کم اور شخصیت پرست زیادہ ہیں ، ہم اپنے دما غ سے نہیں اپنی قیادت کے دماغ میں پاکستان کو سوچتے ہیں۔ہم زرخرید میڈیا اور ٹاکروں میں درباریوں کے تبصروں اور اخبارات کی شہ سرخیوں میں دیس اور دیس والوں کو سوچتے ہیں۔ ہم عالمی سطح پر تبدیلیوں کو نہیں سوچتے ، عمران خان کی تبدیلی کو سوچتے ہیں کہ اس نے تین سال میں کیا کیا لیکن کبھی یہ نہیں سوچا کہ آج کی اپوزیشن اور گذشتہ کل کے حکمرانوں نے اپنے اپنے دور ِ اقتدار میں کیا کیا؟، اور جو اپنے دما غ سے سوچنے لگے ہیں وہ جان گئے ہیں کہ پاکستان عالمی سطح پر اپنے وقار کی پہچان کے ساتھ شاہراہِ ترقی پر گامزن ہو چکا ہے۔

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply