• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان: بچوں میں خسرہ پھیلنے کا خدشہ، خطرے کی گھنٹی بج گئی

پاکستان: بچوں میں خسرہ پھیلنے کا خدشہ، خطرے کی گھنٹی بج گئی

اسلام آباد: پاکستان کے بچوں میں ایک مرتبہ پھر خسرہ پھیلنے کا خدشہ ظاہر کردیا گیا ہے۔ خدشے کا اظہار عالمی شہرت یافتہ جریدے نیچر میڈیسن نے اپنی شائع شدہ تازہ رپورٹ میں کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیا کے ان پانچ ممالک میں سرفہرست ہے جنہوں نے خسرہ کے خلاف ویکسی نیشن نہیں کرائی ہے۔

tripako tours pakistan

اس ضمن میں شائع شدہ رپورٹ بتاتی ہے کہ گزشتہ سال پاکستان کے 40 ملین بچوں کو خسرہ کی ویکسین نہیں لگائی گئی جب کہ دنیا بھر میں گزشتہ سال 120 ملین بچوں کو خسرہ کی ویکسین نہیں لگائی گئی۔

رپورٹ کے مطابق عالملی وبا کورونا کی وجہ سے بچوں میں ویکسی نیشن کا عمل متاثر ہوا اور خسرہ سمیت دیگر بیماریاں پھیلنا شروع ہوئیں۔

اعداد و شمار کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوری 2021 سے اب تک خسرہ کے پاکستان میں 8 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خسرہ کے 65 فیصد کیسز پانچ سال سے کم عمربچوں میں پائے گئے جب کہ ان میں سے 78 فیصد ایسے بچے تھے جن کی ویکسینیشن نہیں ہوئی تھی۔

طبی جریدے کے مطابق صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کی کمی، طبی خدمات کا نہ ہونا، غذائی قلت، ویکسین لگوانے میں ہچکچاہٹ، عوامی غفلت اور کورونا کے علاوہ خسرہ ملک میں پھیلنے سے اموات کی شرح میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

Advertisements
merkit.pk

طبی ماہرین نے واضح طور پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ویکسینیشن کے ذریعے خسرہ کو نہ روکا گیا تو یہ ملک کے صحت کے نظام کو کے لیے تباہی کا سبب بن سکتا ہے۔

  • merkit.pk
  • merkit.pk

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply