فلسطینی قیدیوں کی تلاش، اسرائیل نے فوج داخل کر دی

اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فوج داخل کردی ہے، رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جنگی بٹالینز مقبوضہ مغربی کنارے میں داخل ہوئی ہیں۔

اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے بھی فضائی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسرائیلی آرمی چیف نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ کارروائی اسرائیلی جیل سے فرار افراد کو پکڑنے کے لیے کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کے شمال میں واقع شہر بیسان کی جیل سے کڑے پہرے میں 6 فلسطینی قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق یہ تمام فلسطینی ایک سرنگ کے راستے فرار ہوئے جو انہوں نے خود کھودی تھی۔ اسرائیلی پولیس کی جانب سے فوجی ہیلی کاپٹروں کی مدد سے فرار ہوئے قیدیوں کی تلاش کے لیے علاقے کا سرچ آپریشن بھی کیا گیا تھا۔

ابتدائی معلومات میں بتایا گیا تھا کہ فرار ہونے والے تمام 6 قیدیوں کا تعلق مغربی کنارے میں جنین سے ہے اور وہ ممکنہ طور پر مغربی کنارے کے شمال میں داخل ہونے میں کامیاب ہو چکے ہوں گے۔

اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس سروسز پولیس کے ایک بڑے آپریشن میں شامل ہیں تاکہ ان افراد کو تلاش کیا جا سکے۔ پولیس نے بتایا کہ سرچ آپریشن میں ڈرون اور ہیلی کاپٹر بھی استعمال کیے جا رہے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

اسرائیلی اخبار کے مطابق فلسطینی قیدیوں کی جانب سے کھودی گئی سرنگ کی لمبائی درجنوں میٹر تک جا پہنچتی ہے۔ سرنگ کے دہانے کا انکشاف جیل کی بیرونی دیوار کے باہر چند میٹر کے فاصلے پر ہوا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply