ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری زہریلی جگہ ہے اور یہاں پیار و ہمدردی نام کی کسی شے کا کوئی وجود نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے کیا ہے۔
مؤقر بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے ان خیالات کا اظہار یوٹیوب چینل ٹرائیڈ اینڈ ریفیوزڈ پروڈکشنز سے بات چیت میں کیا۔
بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں ہر ایک دوسرے کو نیچا دکھانا چاہتا ہے اور یہ ایک ایسی زہریلی جگہ ہے جہاں کوئی بھی دوسرے سے خوش نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہندی فلمز میں بہت زیادہ پریشانی رہتی ہے کیونکہ سب مقامی سینما میں کام کرنے کے بجائے ممبئی چلے گئے ہیں۔
بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بالی ووڈ ایک ایسی فلم انڈسٹری ہے کہ جہاں پیار، ہمدردی، دوستی، تعاون اور احساس کا وجود ہی نہیں ہے تو آپ خود اندازہ کرسکتے ہیں کہ کتنی زہریلی جگہ ہو گی۔
اداکارہ کنگنا رناوت ان دنوں اپنی آنے والی نئی فلم تھالے وی کی پروموشن میں مصروف ہیں جو بھارتی ریاست تامل ناڈو کی سابق وزیراعلیٰ جے للتا کی بائیوپک پر مبنی ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں