پرانے طالبان کی واپسی،کابینہ کا اعلان

طالبان نے منگل کو ملا محمد حسن آخوند کو افغانستان میں اپنی نئی حکومت کا سربراہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔چیف ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ طالبان کے شریک بانی عبدالغنی برادر نائب رہنما ہوں گے۔

احمد اللہ وثیق نے ٹوئٹر پر کہا ،  کہ “اس بات پر اتفاق کیا گیا  ہے کہ رسمی تقریب منعقد ہونے سے پہلے ہم نئی حکومت کا اعلان کریں گے۔”

ثقافتی کمیشن کے عہدیدار نے مزید کہا کہ کابینہ کے “کچھ ارکان” کا اعلان منگل کو کیا جائے گا۔کابینہ کی تشکیل یہ بتاتی ہے کہ پرانے طالبان اب بھی اہمیت رکھتے ہیں ،اور فیصلوں پر اثر انداز ہیں ،وہ نئے چہرے جو میڈیا پہ کافی مصروف رہے وہ دوسری صف میں رہیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors

اس کابینہ کے اکثر ارکان ایسے ہیں امریکہ اور اسکے اتحادیوں کی نظروں میں ہمیشہ کھٹکتے رہے ہیں ،ایسی کابینہ بین الاقوامی طور پہ کس قدر پذیرائی پائے گی،یہ سوال اہم ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply