بھارتی حکومت نازی نظریے سے متاثر ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت آر ایس ایس اور نازی نظریے سے متاثر ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ بھارتی فوج کی جانب سے حریت رہنما سید علی گیلانی کی میت چھننے کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 92 سالہ سید علی گیلانی کی میت چھیننا اور پھر ان کے اہلخانہ کے خلاف مقدمات کا اندراج بھارتی فاشزم کی شرمناک مثال ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سید علی گیلانی کشمیر کے سب سے قابل احترام اور اصول پسند رہنما تھے۔ بھارت کے ان اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارتی حکومت آر ایس ایس اور نازی نظریے سے متاثر ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply