ناسا کی خلائی گاڑی چٹان سے نمونے اٹھانے میں کامیاب

ناسا کی خلائی گاڑی پرسیورینس نے ایک اور کارنامہ کر دکھایا، مریخ کی سطح پر ڈرلنگ کے بعد چٹان کا نمونہ اٹھانے میں کامیاب ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق مریخ سے بھیجی جانے والی تصاویر میں چٹان میں کیا گیا سوراخ نظر آرہا ہے، گذشتہ ماہ ڈرلنگ سے حاصل کیا گیا چٹان کا ٹکڑا پاؤڈر بن جانے کی وجہ سے محفوظ نہیں کیا جا سکا تھا۔

تاہم کامیابی کی صورت میں پہلی بار ہوگا کہ کسی دوسرے سیارے سے چٹان کا ٹکڑا زمین پر لایا گیا ہو۔ خلائی گاڑی پرسیویرنس اگلے ایک سال میں دو درجن سے زائد ایسے نمونے حاصل کرے گی۔

اس سے پہلے ناسا کی خلائی گاڑی کے مریخ سے جمع کردہ پتھر کے نمونے غائب ہو گئے تھے۔

امریکی ماہرین کے مطابق خلائی گاڑی کا روبوٹک نظام پوری طرح کام کر رہا تھا لیکن دھاتی ٹیوب جس میں مریخ کی مٹی اور پتھروں کے نمونے جمع ہونے تھے اس کو دیکھا گیا تو خالی تھا۔

پرسیورینس کے دو میٹر لمبے روبوٹک ہاتھ کے آخری سرے پر کھدائی کا نظام موجود ہے۔ جو چٹانوں کو توڑ کر نمونے حاصل کرکے اسے سلینڈروں کے اندر محفوظ کرتا ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں تھا جب سرخ سیارے کی سطح خود کار تجزیاتی آلات سے نمونے حاصل کرنے کے لیے مشکل ثابت ہوئی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

ناسا کا ‘ان سائٹ لینڈر’ 2018 میں مریخ کی سطح پر درجہ حرارت حاصل کرنے کے لیے آلات گاڑنے میں ناکام ہو گیا تھا۔ کیونکہ مریخ کی سطح کی اندرونی تہہ غیر متوقع طور پر سخت تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply