• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • افغانستان کا خوشحال مستقبل طالبان کا امتحان ہے، زلمے خلیل زاد

افغانستان کا خوشحال مستقبل طالبان کا امتحان ہے، زلمے خلیل زاد

افغانستان کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ افغانستان کا محفوظ اور خوشحال مستقبل طالبان کا امتحان ہے۔

زلمے خلیل زاد کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں امریکی جنگ ختم ہو چکی ہے اور طالبان کو اب افغانستان کو محفوظ امور خوش حال مستقبل کی طرف لے جانے کے امتحان کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہادر امریکی فوجیوں نے امتیاز اور قربانی کے جذبے سے خدمات انجام دیں، امریکی انخلا کے بعد اب افغانوں کے لیے فیصلے کا لمحہ ہے۔

زلمے خلیل زاد نے کہا کہ افغانستان کا مستقبل افغانیوں کے ہاتھ میں ہے۔ افغان عوام مکمل خود مختاری کے ساتھ اپنا راستہ منتخب کریں گے۔

افغانستان کے لیے امریکی خصوصی نمائندے کا مزید کہنا تھا کہ طالبان کو اب ملک کو محفوظ اور خوش حال مستقبل کی طرف لے جانے کے امتحان کا سامنا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

زلمے خلیل زاد کا یہ بھی کہنا تھا کہ پر امن و مستحکم افغانستان اور اس کے خوش حال مستقبل کے لیے ہماری نیک تمنائیں ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply