• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،71 سالہ بزرگ کی ضمانت پر عدالت کا بڑا حکم

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،71 سالہ بزرگ کی ضمانت پر عدالت کا بڑا حکم

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،71 سالہ بزرگ کی ضمانت پر عدالت کا بڑا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ، جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالتیں بے بنیاد پٹشن کی پزیرائی نہیں کر سکتیں،ایسی بے بنیاد درخواستوں کی وجہ سے عدالتوں پر بوجھ بڑھ رہا ہے،سوشل میڈیا کی خبروں کی وجہ سے ملک متاثر ہوا،آپ متاثرہ نہیں ،کس حیثیت میں یہاں آئے ہیں؟ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ آئین کے بنیادی حقوق کی پامالی گی گئی اس لیے آیا ہوں ، لاہورہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جب کوئی متاثرہ شخص آئے گا تو داد ر درسی کریں گے،

واضح رہے کہ پولیس نے 71سالہ بزرگ کو شاہدرہ سے گرفتار کیا تھا شاہدرہ پولیس نے بزرگ کو سی آئی اے کوتوالی منتقل کردیا، بزرگ کے بیٹے کا کہنا تھا کہ والد بیمار ہیں اور وقوعہ کے روز وہ گھر پر موجود تھے ،بزرگ کی شناخت منیر کے نام سے ہوئی

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں خواتین کے ساتھ دست درازی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، مینار پاکستان واقعہ کے بعد رکشہ پر سوار خاتون کے ساتھ دست درازی کی ویڈیو بھی سامنے آئی اسکے علاوہ لاہور کے اقبال پارک کی ایک اور ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں‌ خواتین چند لڑکوں پر تشدد کر رہی ہیں، اس ویڈیو کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ لڑکے لڑکی کو چھیڑ رہے تھے خواتین نے موقع پر پہنچ کر لڑکوں کی درگت بنا دی

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply