• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • لاہور: بلیاں پالنے کا شوق،گھر والوں نے خاتون پر تیزاب پھینک دیا

لاہور: بلیاں پالنے کا شوق،گھر والوں نے خاتون پر تیزاب پھینک دیا

گھریلو جانوروں سے محبت اور انہیں پالنا جرم بن گیا، لاہور میں بلیاں پالنے پر نوجوان خاتون پر اپنے ہی گھر والوں نے تیزاب پھینک دیا، گھر والوں کی جانب سے خاتون پر ڈنڈوں سے تشدد کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی-

تفصیلات کےمطابق لاہور کی رہائشی خاتون پر گھر میں بلیاں پالنے پر تیزاب پھینک دیا گیا۔ نجی ٹیلی ویژن چینل کے مطابق لاہور کے تھانہ قلعہ گجر سنگھ کی حدود میں رہائش پذیر خاتون نے گھر میں بلیاں پالی ہوئی تھیں، خاتون عائشہ کو چچی اور کزن نے مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ خاتون عائشہ جانوروں کے حقوق کی علمبردار ہیں۔ عائشہ ملک کا کہنا ہے کہ تشدد ہمسائی صائمہ تصور اور اس کے بیٹے بلال ملک نے کیا، مجھ پر تشدد کے ساتھ بلیوں پر بھی گرم پانی پھینکا گیا۔

متاثرہ خاتون کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ مجھے جان سے مارنے اور زیادتی کا نشانہ بنانے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں چچا تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں پولیس انسپکٹر ہے جو دھمکیاں دے رہے ہیں متاثرہ خاتون نے متعلقہ تھانے میں درخواست جمع کروادی۔

خاتون کا کہنا ہے کہ پولیس ملزمان کو سپورٹ کررہی ہے اور میری کوئی شنوائی نہیں ہورہی۔ متاثرہ خاتون وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے واقعے نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ دینا بھر میں سینکڑوں لوگ بلیاں پالنے کا شوق رکھتے ہیں، اس حوالے سے عمان کی ایک خاتون کی تصاویر بھی وائرل ہو گئیں تھیِں، عمان کی ایک خاتون اپنے گھر میں سیکڑوں بلیوں کے ساتھ رہتی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply