• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے: جوبائیڈن

ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے: جوبائیڈن

اسلام آباد(مکالمہ نیوز ڈیسک):امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیئے جا ئیں گے۔تفصیلات کے مطابق امریکی صدر نے اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینٹ سے ملاقات کی ہے جس میں خطے کی صورتحال اور ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق بات چیت کی گئی۔صدر بائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم کو بتایا کہ ایران کے جوہری پروگرام کو قابو کرنے کیلئے ہم ایران کے ساتھ سفارت  کاری کو ترجیح دیں گے اور دیکھیں گے کہ یہ ہمیں کہاں تک لے جاسکتی ہے۔صدر بائیڈن نے امریکہ کے پاس دیگر آپشنز کی تفصیل نہیں بتائی،ملاقات کے بعداسرائیلی وزیر اعظم نے صحافیوں سے بات چیت کرنے سے انکار کیا اور کہا  کہ صدر بائیڈن اس کے بارے میں بہتر طور پر بتا سکتے ہیں۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے صدر بائیڈن سے کہا کہ آپ نے ایران کے ساتھ سفارت کاری کی بات کی ہے اور اگر یہ کامیاب نہیں ہوتے تو دوسرا آپشن کیا ہو سکتا ہے، اس پر صدر بائیڈن نے کہا کہ ہم ایران کو علاقے میں جارحیت پھیلانے سے روکنے کی کوشش کریں گے، دیگرآپشنز پر صدر بائیڈن خاموش رہے۔صدر بائیڈن نے کہا کہ ہم ہمیشہ اسرائیل کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور انہوں نے زور دے کر کہا کہ اسرائیل کی پشت پناہی کریں گے۔ واضح رہے کہ ایران کے جوہری پروگرام پر امریکہ اور ایران کے درمیان ماضی میں تعلقات اچھے نہیں  رہے، لیکن 2015 میں اس تناؤ   میں تھوڑی بہت کمی آئی تھی۔ صدر بائیڈن نے آج ایک دفعہ پھر کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیئے جا ئیں گے۔

  • merkit.pk
  • merkit.pk

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply