مشہور ہالی ووڈ سٹار ٹام کروز کی گاڑی چوری ہوگئی

اسلام آباد(مکامہ  ویب ڈیسک) مشہور ہالی ووڈ  سٹار ٹام کروز کی گاڑی چوری ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ٹام کروز اپنی  آنیوالی فلم مشن امپاسبل کی  شوٹنگ میں مصروف تھے کہ چوران کی گاڑی لے گئے۔یہ واقعہ برطانیہ کے شہر برمنگھم میں اس وقت پیش آیا جب ہالی ووڈ  سٹار فلم کی شوٹنگ کر رہے تھے۔ ٹام کروز نے پولیس کو بتایا کہ بی ایم ڈبلیو گاڑی میں قیمتی سامان اور ہزاروں پاؤنڈز پڑے ہوئے تھے۔پولیس   کے مطابق بی ایم ڈبلیو کو تھوڑی دیر بعد برآمد کیا گیالیکن قیمتی چیزیں اور ہزاروں پاؤنڈز غائب تھے۔پولیس کا مزید کہنا تھا کہ یہ  واقعہ بدھ کے روز پیش آیا۔پولیس نے کیس کی تفتیش شروع کردی ہے اور نامعلوم لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply