سعودی بچی کے لئے دنیا کا سب سے مہنگا علاج۔۔منصور ندیم

“بلاشبہ  سعودی عرب میں انسان کی زندگی انمول ہے”۔

یہ الفاظ آج کل سعودی عرب میں ٹوئٹر پر ایک مقامی دارلحکومت ریاض شہر کے سعودی شہری مساعد الشھرانی کے ٹوئٹ پیغام کا حصہ ہے، جواس وقت پورے سعودی عرب میں وائرل ہے، اس ٹوئٹر پیغام میں اس سعودی شہری مساعد الشھرانی نے سعودی حکومت اور ملک فیصل تخصص ہسپتال (ریاض) (King Faisal Specialist Hospital) کا شکریہ ادا کیا ہے، جہاں پر مساعد الشھرانی کی بچی زیر علاج ہے اور وہ بچی عضلات کے موروثی مرض Spinal Muscular Atrophy جسے میڈیکل ٹرم میں (SMA) بھی کہا جاتا ہے، میں مبتلا ہے۔ اس زیر علاج بچی کے لئے ملک فیصل تخصص ہسپتال کے ڈاکٹرز نے جو علاج تشخیص کیا اسے Gene Replacement Therapy کہتے ہیں۔ جو دو سال سے کم عمر بچوں Paediatric Patients کے عضلات کے موروثی مرض Spinal Muscular Atrophy کی ٹریٹمنٹ کے لئے تشخیص کیا جاتا ہے۔

ملک فیصل تخصص ہسپتال کے ڈاکٹرز نے Gene Replacement Therapy کے لئے جو انجیکشن تجویز کیا، اس کا نام Zolgensma ہے، عضلات کے موروثی مرض میں موروثی خرابی سے پیدا ہونے والا یہ مہلک مرض انسانی عضلات کو اس حد تک کمزور کردیتا ہے کہ وہ چلنے پھرنے تک کے قابل نہیں رہتا- Zolgensma انجکشن آج کی جدید سائنسی ترقی کی بدوکت موروثی خرابی سے پیدا ہونے والے اس مہلک مرض کی واحد اور موثر دوا ہے۔ جو Spinal Muscular Atrophy کی تھراپی میں صرف زندگی میں ایک بار ایک انجیکشن One-time-only dose کی بنیاد پر ہوتی ہے۔

یہ انجیکشن Zolgensma جس کا فارمولہ (onasemnogene abeparvovec-xioi) ہے، یہ دوا بنیادی طور پر مئی سنہء 2018 میں Invent ہوئی تھی جسے Avexis امریکی کمپنی نے بنایا جو Novartis Gene Therapies کے تحت ایک Biotechnology Company ہے، جو Neurological Genetic Disorders کی ٹریٹمنٹ کی ادویات پر کام کرتی ہے۔ اسے Novartis نے ستمبر سنہء 2018 میں بائیو لوجیکل لائسنس کے لئے امریکی فوڈ اور ڈرگ میں اپلائی کیا تھا، جسے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن سے بہت سارے پراسیس کے بعد مئی سنہء 2019 میں اپروول ملا تھا۔اس وقت اس کی مینوفیکچرنگ سوئٹزرلینڈ میں ہوتی ہے،اس  دوا کی قیمت 2.1 ملین ڈالر پانچ سال تک مختص کی گئی ہے۔ جو دنیا کی مہنگی ترین ادوایات میں سے ایک ہے، اور یہ نوزائدہ بچوں میں عضلاتی موروثی بیماری کا مرض بھی بہت کم ہے، مگر یہ دوا خریدنے والوں کو Avexis’ OneGene Program team ذاتی طور پر مریض کو اور اس کے متعلقہ افراد کو ہر طرح کی مدد جیسے علاج میں معاونت کی انفارنیشن اور ٹریٹمنٹ کے دوران Assistance بھی فراہم کرتی ہے ۔

اب سوچنے کی بات ہے کہ ایک سعودی شہری کا حکومت کی طرف سے ایک انجیکشن مہیا کرنے پر لکھے جانے والا ٹوئٹر کیوں اتنا مقبول ہوا، اس کی وجہ Zolgensma انجیکشن کی قیمت ہے، آج کی موجود دنیائے طب میں یہ دنیا کے مہنگے ترین انجکشن میں سے ایک ہے- جس کی مالیت 2.1 (Million Dollar) ملین امریکی ڈالر ہے, سعودی عرب میں اس کی قیمت اسی لاک ریال (8,000,000) ہے جو پاکستانی رقم میں پینتیس کروڑ بیس لاکھ روپے (352,000,000) بنتے ہیں، کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال جہاں مقامی شہریوں کا مفت میں علاج ہوتا ہے، ڈاکٹرز کا تجویز کردہ یہ انجیکشن سعودی حکومت نے اس بچی کی زندگی کے لیے تجویز کردہ اسی لاکھ سعودی ریال کے انجکشن کا بندوبست آسانی سے کردیا ہے تب ہی اس بچی کے باپ نے اپنے ملک کے لئے یہ جملہ لکھا ہے۔

“’میری بیٹی کا علاج کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال میں ہورہا ہے اور میری بیٹی کے لئے سعودی حکومت نے اسی لاکھ ریال کا انجیکشن مہیا کروایا ہے بلاشک سعودی عرب میں انسان کی زندگی انمول ہے”.

Advertisements
julia rana solicitors london

دنیا میں جو ممالک مہذب یا خوشحال ہیں، وہاں آپ کو عوام کی صحت کے معاملات میں ریاست کا کردار اتنا ہی موثر اور بہترین نظر آتا ہے۔

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply