• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کابل ایئرپورٹ پر خودکش حملہ، 13 افراد ہلاک، متعدد زخمی،

کابل ایئرپورٹ پر خودکش حملہ، 13 افراد ہلاک، متعدد زخمی،

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقع ائیر پور ٹ کے باہر دھماکہ ہوا ہے جس میں پندرہ افراد زخمی اور متعدد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں ۔دھما کہ خود کش تھا۔  کابل ائیر پورٹ کے مشرقی گیٹ کے قریب دھماکہ ہوا اور بعد میں فائرنگ کی آواز سنی گئی امریکی وزارت دفاع کے ترجمان   نے بھی دھماکے کی تصدیق کی ہے۔ہلاک ہونیوالوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔

Advertisements
julia rana solicitors

یہ فائرنگ اٹلی کے ایک فوجی ٹرانسپورٹ طیارے پر کی گئی تاہم اس کے نتیجے میں طیارے کو نقصان نہیں پہنچا ،فائرنگ اس وقت کی گئی جب طیارہ اڑان بھر رہا تھا ۔واضح رہے کہ اس حملے سے کچھ دیر قبل برطانوی وزیر برائے آرمڈ فورسز جیمز ہیپی نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کی جانب سے حملہ کیا جا سکتا ہے ۔حملے میں ایک امریکی فوجی  ہلاک او رتین زخمی ہوئے ہیں ۔زخمیوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply