• صفحہ اول
  • /
  • Uncategorized
  • /
  • ثروت گیلانی کی ہندو مذہبی تہواررکھشا بندھن منانے کی وائرل ویڈیو پر صارفین کا رد عمل

ثروت گیلانی کی ہندو مذہبی تہواررکھشا بندھن منانے کی وائرل ویڈیو پر صارفین کا رد عمل

اداکارہ ثروت گیلانی کی جانب سے ہندو مذہبی تہوار رکھشا بندھن منانے پرجہاں سوشل میڈیا صارفین نے تعریف کی وہیں انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا-

ویب سیریز ’’چڑیلز‘‘ سمیت متعدد ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ ثروت گیلانی کی سوشل میڈیا پر چند ویڈیوز شیئر کی گئیں جن میں وہ ہندوؤں کا مذہبی تہوار رکھشا بندھن مناتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ثروت گیلانی اپنے ہندو باورچی گنیش کو راکھی باندھ رہی ہیں ان کے برابر میں ان کا بیٹا پاکستان کا جھنڈا لے کر بیٹھا ہے اور ویڈیو کے ساتھ پیغام میں ثروت گیلانی نے لکھا کہ پاکستان میں رہنے والی اقلیتوں کو ہر پاکستانی کو خوش آمدید اور محبت کا احساس دلانا چاہئے۔

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply