چھنگلی چھنگلی۔۔ڈاکٹر ستیہ پال آنند

پانچ سے ایک زائد، چھٹا
پانڈؤوں کا وہ فاضل برادر، جسے
چھوڑ آئے تھے لاشوں کے انبار میں
جو کہ کُنتی کی نادیدنی نال سے منسلک تھا ابھی-1
سائے سا اُن کے پیچھے رواں ہے ۔۔۔چھٹا
پانچ کا زائدہ

چھنگلی ۔۔۔ ایک انگشت ِ فاضل ، کہ جو
پانچ کی سنگنی تو ہے لیکن اُسے
اپنی سنگت سے کٹنا گوارا نہیں
چاہتی ہے کہ دست ِ من و تو کی
موسیقیت سے سدا منسلک ہی رہے
چھ  کی صوت و صدا کا نیا ایک سُر
ایک فاضل، مگر بے نہایت عدد

Advertisements
julia rana solicitors london

پانچ نا منقسم
پانچ سے چھ تلک ۔۔۔ایک زائد عدد
(جس کی تقسیم کرنا بھی آسان ہے
جوڑنے میں بھی کوئی تردّد نہیں)
چھنگلی، چھنگلی!
۔۔۔۔۔۔۔ ۔
کسی شخص کے دائیں ہاتھ میں پانچویں انگلی کے ساتھ ایک منحنی انگشت فاضل یعنی چھٹی انگلی بھی پیدائش سے ہی منسلک ہو تو اسے قسمت کا دھنی سمجھا جاتا ہے لیکن اس کی عمر بہت کم ہوتی ہے!

Facebook Comments

ستیہ پال آنند
شاعر، مصنف اور دھرتی کا سچا بیٹا

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply