• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • افغانستان میں سرمایہ کاری کریں، طالبان کی چین کو دعوت

افغانستان میں سرمایہ کاری کریں، طالبان کی چین کو دعوت

افغان طالبان نے چین کو دعوت دی ہے کہ افغانستان میں سرمایہ کاری کریں۔

سہیل شاہین نے ایک چینی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چین افغانستان میں انفراسٹرکچر کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرسکتا ہے۔

ترجمان طالبان نے کہا کہ چین کا ہمارے ساتھ کام کرنےکا اعلان خوش آئند ہے۔ افغانستان کی تعمیرونو اور ترقی میں چین کی شرکت کے منتظر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغان سیاستدانوں کو حکومت میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔ مشترکہ حکومت بنانےکیلئےمشاورت جاری ہے۔ کابل ایئرپورٹ پر ہونے والے واقعات کے ہم ذمہ دارنہیں۔

ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی کہا ہے کہ اسلامی امارت تمام ملکوں کے ساتھ اچھے سفارتی اور تجارتی تعلقات کی خواہاں ہے اور ہم نے کسی ملک کے ساتھ تجارت نہ کرنے کی بات نہیں کی۔

طالبان کے کابل میں داخل ہونے کے ایک روز بعد ہی چین نے کہا تھا کہ وہ افغانستان کے ساتھ ‘دوستانہ اور تعاون پر مبنی تعلقات کو مضبوط‘ بنانے کے لیے تیار ہے۔

چینی میڈیا کےمطابق غیریقنی صورتحال کے باوجود چین کی کمپنیاں پہلے ہی کان کنی اور تعمیر کے شعبوں میں کئی ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کر چکی ہیں۔

سقوط کابل سے قبل طالبان کے9 رکنی وفد نے ملا عبدالغنی برادر کی قیادت میں چین کا دو روزہ دورہ کیا تھا۔

طالبان نے چینی وزیر خارجہ کو یقین دہانی کرائی کہ افغانستان کی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔چین نے افغان امور میں مداخلت نہ کرنے اور امن کے لیے کوششوں میں تعاون کا یقین دلایا تھا۔

افغانستان میں لیتھیم کے بہت بڑے ذخائر ہیں۔ لیتھیم الیکٹرک کاروں کی تیاری کے لیے بنیادی دھات ہے اور دنیا بھر میں اس کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

چین اس وقت دنیا میں الیکڑک گاڑیاں تیار کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے۔ افغانستان میں امریکی منصوبوں کے ڈرامائی خاتمے کے بعد چین افغانستان سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply