حکومت نے اسٹوڈنٹ لون اسکیم کی منظوری دیدی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ ملک بھر کی جامعات میں تعلیم حاصل کرنے والے مستحق طلبہ کے لیے بلا سود قرضوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اسٹوڈنٹ لون اسکیم کی منظوری ایپکس کمیٹی نے دی ہے۔ ایپکس کمیٹی میں اسٹیٹ بینک، فنانس ڈویژن اور پاکستان کے پانچ بڑے بینکوں کے نمائندے شامل تھے۔

مرکزی بینک کے مطابق اسٹوڈنٹ لون اسکیم کے تحت مجموعی طور پر 82.6 ملین روپے کی منظوری دی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق بلاسود قرضے ملک بھر کے سرکاری جامعات میں تعلیم حاصل کرنے والے مستحق طلبہ کو دیے جائیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors

اسٹیٹ بینک کے مطابق مستحق طلبہ کو یہ قرضے 10 سال سے زیادہ مدت کے لیے دیے جارہے ہیں۔

  • julia rana solicitors
  • julia rana solicitors london
  • merkit.pk

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply