بھارت کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ

سرینگر: بھارت کے یوم آزادی پر آج مقبوضہ کشمیر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہے اور دنیا بھر میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے۔

کشمری میڈیا سروس (کے ایم سی) کے مطابق بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر آج دنیا بھر میں مقیم کشمیری بھارت کے خلاف مظاہرے اور ریلیاں نکال رہے ہیں جبکہ مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل ہڑتال ہے۔

کے ایم سی کے مطابق حریت رہنما سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک نے آج بھارت کے خلاف احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں یوم جمہوریہ منانے کا حق نہیں رکھتا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی حکام نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے متوقع احتجاج کو روکنے کے لیے حفاظت کے نام پر انتہائی سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے ہیں۔ سری نگر سمیت دیگر تمام شہروں و علاقوں میں فوج اور دیگر سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

مقبوضہ کشمیر کے رہائشیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آزاد کشمیر میں یوم سیاہ کے حوالے سے ریلی نکالی جائے گی۔ جس میں انجمن تاجران کے رہنماؤں، وکلا اور سول سوسائٹی کی سرکردہ شخصیات سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد شرکت کریں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply