• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نیٹ فلکس کی نئی بھارتی سیریز کے پوسٹر پر قرآنی آیات کی بےحرمتی،مسلمانوں کا احتجاج

نیٹ فلکس کی نئی بھارتی سیریز کے پوسٹر پر قرآنی آیات کی بےحرمتی،مسلمانوں کا احتجاج

معروف آن لائن اسٹریمنگ سائٹ نیٹ فلکس نے 6 اگست کو نئی بھارتی سیریز ’’ناوارسا ‘‘ ریلیز کر دی۔

بھارت میں مسلم کمیونٹی کی جانب سے نشاندہی کی گئی کہ سیریز کے پوسٹر میں قرآنی آیات شامل کی گئی ہیں جو اخبارات اور پوسٹرز میں نہیں چھاپنا چاہیئے۔

ہندوستانی سنی مسلمانوں کی تنظیم رضا اکیڈمی نے نیٹ فلکس پر الزام عائد کیا ہے کہ اسٹریمنگ ویب سائٹ نے مقامی تامل روزنامہ اخبار میں قرآنی آیات پر مشتمل پوسٹر شائع کروایا ہے جس سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں اور مقدس کتاب قرآن کی بےحرمتی کی ہے۔

 

لہذا ،BanNetflix ہیش ٹیگ نے ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنا شروع کر دیا، متعدد لوگوں نے کمپنی پر زور دیا کہ وہ مذہب اور اس سے متعلق متن کو تفریحی مقاصد کے لیے استعمال نہ کرے۔

 

نوارسا (نو جذبات) ایک ہندوستانی تامل زبان کی اینتھولوجی سیریز ہے جو منی رتنم نے بنائی ہے تاکہ فلم ایمپلائز فیڈریشن آف ساؤتھ انڈیا (ایف ای ایف ایس آئی) کے تحت وبائی امراض سے متاثر ہونے والے روزانہ اجرت والے مزدوروں کے لیے فنڈ اکٹھا کیا جاسکے۔ اس پروجیکٹ کا بنیادی خیال سماجی مسائل پر مختلف کہانیاں نو مختصر فلموں کے ذریعے ہر متعلقہ قسط کے طور پر دکھانا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد فلموں اور ڈراموں کی ترویج کے لئے قرآنی آیات کا استعمال کیا جاچکا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply