موت نے 1200 میل دور بلا لیا

لندن سے روس تک 1200 کلو میٹر کا سفر طے کرنے والی چمگادڑ کا المناک انجام ہوا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لندن سے اپنے سفر کا آغاز کرنے والی چمگادڑ 1254 کلو میٹر کا ریکارڈ سفر طے کرنے کے بعد روس پہنچی۔ جہاں اسے ایک بلی نے شکار کر لیا۔

لندن سے روس پہنچنے والی چمگادڑ روس کے چھوٹے سے گاؤں مولگینو سے 30 جولائی کو ملی تھی۔ جسے ایک بلی نے بری طرح سے زخمی کر دیا تھا تاہم چمگادڑ زیادہ دیر جانبر نہ رہ سکی۔

چگادڑ کی اڑان کو اب تک کی سب سے طویل ہجرت کہا جا رہا ہے جو ایک ریکارڈ ہے تاہم اس کا اختتام انتہائی المناک ہوا۔

بیٹ کنزرویشن ٹرسٹ کی سربراہ کا کہنا تھا کہ یہ ایک قابل ذکر سفر تھا جو لندن سے شروع ہو کر روس میں اختتام پذیر ہوا۔ رضا کاروں اور محقیقن کا شکریہ۔ جو اس ساری ریسرچ میں ساتھ رہے۔

چمگادڑوں کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ موسم سرما میں مشرقی یا مغربی یورپ سے برطانیہ کی طرف ہجرت کرتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ٹرسٹ کے سربراہ نے کہا کہ ان غیر معمولی جانوروں کی حفاظت اور ان کی دلچسپ زندگی کے بارے میں جاننا بہت اچھا ہے۔ روس اور برطانیہ کے ماہرین اس طویل سفر کے بارے میں مزید سمجھنے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply