• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کوئٹہ میں ہوگا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی اجلاس کی صدارت چیئرمین عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

صوبائی اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے ہیڈ کواٹرز میں ہوں گے۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے 9 اور 10 محرم الحرام کو لاہور سمیت بڑے شہروں میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق موبائل فون سروس کی بندش کا اطلاق ذوالجناح کے جلوسوں کے روٹس پر ہو گا۔صوبے کے مزید شہروں کے ناموں کی بھی فہرست طلب کرلی ہے۔

موبائل فون سروس ان مقامات پر بند رکھی جائے گی جو شہر کے حساس علاقے ہیں۔ لاہور میں یوم عاشور کے جلوس کے روٹس اور گردونواح میں موبائل فون سروس بند کی جائے گی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ذرائع کے مطابق لاہور کے دیگر علاقوں میں موبائل فون سروس بحال رہے گی۔ ملتان، راولپنڈی، فیصل آباد، جھنگ، بہاو لپور، رحیم یار خان، اٹک، ڈی جی خان سمیت متعدد بڑے اضلاع میں موبائل فون سروس بند ہوگی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply