حرم شریف میں 20 خواتین اعلیٰ عہدوں پرتعینات

سعودی عرب میں خواتین کو مزید بااختیار بنانے کے لیے اہم اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، حرم شریف میں 20 خواتین کو اعلیٰ عہدوں پرتعینات کردیا گیا ہے۔

سربراہ حرمین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خواتین کو معاون سربراہ اور سیکریٹریز تعینات کیا گیا ہے، جو ماسٹر اور ڈاکٹریٹ کی ڈگریوں کے حامل ہیں ۔

FaceLore Pakistan Social Media Site
پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com

جنرل پریذیڈنسی کے سربراہ شیخ عبدالرحمن السدیس نے بتایا کہ حرم شریف میں تعینات ہونے والی خواتین نے مختلف شعبوں میں اپنی قابلیت کو ثابت کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ معزز خواتین کو مزید عہدوں پر فائز ہونے کے لیے علمی اور عملی طور پر بااختیار بنایا جائے گا۔

خواتین سعودی وژن 2030 کے تحت حج، عمرہ اور زائرین کو سہولتیں فراہم کریں گی۔ اس سے قبل خواتین سیکورٹی اہلکاروں کو مساجد کے انتظامی اور تکنیکی محکموں میں بھی تعینات کیا جاچکا ہے۔

سعودی عرب میں “حج و عمرہ سیکورٹی” کی خواتین عسکری اہل کاروں نے بھی زائرین، معتمرین اور نمازیوں کی خدمت کے لیے مسجد حرام میں اپنے مقررہ مقامات پر کام کا آغاز کر دیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

خواتین عسکری اہل کار مسجد حرام میں سیکورٹی کے حوالے سے متعدد ذمے داریاں انجام دے رہی ہیں۔ ان میں احتیاطی اقدامات اور حفاظتی تدابیر کے نفاذ کی نگرانی اور حرم مکی میں خواتین سے متعلق تمام سیکورٹی امور پر نظر رکھنا شامل ہے۔

 

  • julia rana solicitors london
  • FaceLore Pakistan Social Media Site
    پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com
  • julia rana solicitors
  • merkit.pk

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply