بوڑھی بیری۔۔نمل فاطمہ

اب اس بیری پر پتھر نہیں پڑتے
کیوں ؟
کیوں کہ زمین بنجر ہوچکی ہے ۔
اب اس کی کوک بچے نہیں جن سکتی
بہار کے انتظار میں چہروں پر جُھریاں آگئ ہیں
اور دیکھو
اس کی بانہیں خشک شاخوں کی مانند لٹک چکی ہیں
جذبات پر خزاں کا رنگ مزید گہرا ہوگیا ہے
نا امید ہوکر مالی آبیاری نہیں کرتا
وہ قسمت کا لکھا مان چکا ہے
وہ جانتا ہے
عنقریب
اس بیری کا آخری پتابھی
زمیں بوس ہوجائے گا!

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply