تیر کر مکہ جانے کی کوشش، ملائیشین نوجوان گرفتار

مکہ پہنچنے کی چاہت میں ملائیشیا کے نوجوان نے زمینی اور ہوائی سفر کا انتخاب نہ کرتے ہوئے سمندری راستہ اپنایا، لیکن اس کے لئے کسی جہاز کی بجائے وہ خود سمندر میں کود پڑا۔

ملائیشین حکام نے ایک ایسے شہری نوجوان کو حراست میں لیا ہے جو بذات خود تیر کر مکہ جانے کی کوشش کر رہا تھا۔

پولیس کے مطابق 28 سالہ نوجوان نے تانجونگ شہر کے ساحل سے سمندر میں چھلانگ لگا دی تھی جسے کچھ دیر بعد پولیس نے تیرنے کے دوران حراست میں لے لیا۔

ملائشین اخبار نے خبر شائع کی ہے کہ اس سے قبل بھی اس شخص نے لاک ڈائون کے دوران سمندر کو پار کر کے دوسرے جزیرے پر رہنے والے اپنے دوست کو ملنے کی کوشش کی تھی۔

پولیس نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحقیق کے دوران نوجوان کا کہنا ہے کہ اس بار اس نے مکہ جانے کی کوشش کرتے ہوئے سمندر میں چھلانگ لگائی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کو پنانگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہےاور اس کا ذہنی توازن بھی چیک کیا جارہا ہے۔

تیراکی کے دوران اس شخص کے جسم سے منشیات کا سراغ نہیں ملا جبکہ پولیس یہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ آخر اس شخص نے تیر کر مکہ جانے کا فیصلہ کیوں کیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ملائیشیا اور سعودی عرب کے ساحلوں کے درمیان فاصلہ 8250 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply