• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ایل او سی کا رہنے والا ہوں،کشمیر کی آزادی اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر

ایل او سی کا رہنے والا ہوں،کشمیر کی آزادی اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر

آزاد جموں و کشمیر کے نو منتخت وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی ) کا رہنے والا ہوں، اولین ترجیح کشمیر کی آزادی ہے.

مظفرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت کشمیریوں پر ظلم وستم کی نئی داستانیں رقم کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پوری امت مسلمہ کی نمائندگی کررہا ہے۔ کشمیری اس وقت پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے اور مقبوضہ وادی چنار کے فوجی محاصرے کو دو سال مکمل ہونے پر مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پوری قوم آج یوم استحصال منا رہی ہے۔

یوم استحصال کشمیر پر ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور سڑکوں پر ٹریفک رک گئی۔ ریڈیو پاکستان اور ٹیلی وژن چینلز پر ایک منٹ کی خاموشی کے فوراً بعد پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کے قومی ترانے بجائے گئے۔

بھارت کی مودی حکومت نے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر کو آئین میں حاصل خصوصی حیثیت ختم کردی تھی۔

مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم اور کشمیری عوام کے خلاف بھارت کے یکطرفہ غیر قانونی اقدامات کی مذمت کے لیے متعدد تقاریب منعقد کی گئیں۔

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے اسلام آباد میں واک کی قیادت کی۔ واک کے شرکا نے سیاہ پٹیاں باندھی تھیں اور پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم لہرائے تھے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

شرکا سے خطاب میں صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ بھارت کشمیریوں پر مظالم کو بند کرے۔ 5 اگست کے اقدامات واپس لینے تک بھارت سے مذاکرات نہیں ہونگے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply