• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مسلم خواتین کی آن لائن نیلامی کی ایپ پر اقلیتی کمیشن کا نوٹس

مسلم خواتین کی آن لائن نیلامی کی ایپ پر اقلیتی کمیشن کا نوٹس

مسلم خواتین کی آن لائن نیلامی کی ایپ پر اقلیتی کمیشن کا نوٹس

بھارت میں مسلمان خواتین کو آن لائن فروخت کے لئے پیش کرنے کے حوالہ سے دہلی اقلیتی کمیشن اورخاتون کمیشن نے نوٹس لیا ہے

اس ضمن میں دہلی اقلیتی کمیشن اور خاتون کمیشن نے دہلی پولیس کمشنر کو ایک نوٹس بھجوایا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مسلم خواتین کے خلاف ایسی بیہودہ مہم چلانے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے،دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ذاکر خان کا کہنا تھا کہ ملزم کنال شرما اور کچھ دیگر ملزمان نے مسلم خواتین کے لئے قابل اعتراض زبان کا استعمال کیا ہے۔ ایسے لوگ ہندو مت کو بدنام کر ہے ہیں بھارت میں جو لوگ دیویوں کی پوجا کرتے ہیں ان کے احساسات کو بھی انہوں نے مجروح کیا ہے۔ دہلی پولیس کو ان تمام ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہئے،

دہلی خاتون کمیشن کی چیئر پرسن سواتی مالیوال نے دہلی پولیس کو لکھے گئے خط میں کہا کہ سوشل میڈیا پر مسلم لڑکیوں کی آبروریزی کرنے کی باتیں کرنے والے، ان کا نمبرپھیلانے والے اور فحاشی پھیلانے والے افراد کے خلاف کاروائی ہونی چاہئیے

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ کچھ روز قبل نوے مسلم خواتین کی تصاویر ایک ایپ کے ذریعے وائرل کی گئی تھیں جس میں انکے نام اور نمبر دیئے گئے تھے، نیلامی کے لئے پیش کی گئی خواتین کا تعلق بھارت سے تھا مسلم خواتین کی نیلامی کے حوالہ سے پولیس کو تحقیقات کا حکم دیا جا چکا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply